منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٍٍعام لوگوں کو مشہور ہونے کیلئے کیا کرنا پڑے گا؟معروف شخصیات چائے والے کے بارے میں کیا کہہ رہی ہیں؟

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چائے بیچنے والے ارشد خان کی تصویرسوشل میڈیاپروائرل ہونے کے بعد اب ارشد خان شہرت کی بلندیوں160پرہے کہ اب وہ مزیدچائے نہیں بیچے گا۔اب اس کوکئی بڑے کمپنیوں کی طرف سے سپانسرشپ ملنے کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی نجی ٹی وی چینلزنے اس کوانٹرویوزکے لئے دعوت بھی دی ہیں اوراب ارشدخان چائے والانہیں بلکہ ایک معروف کپڑابنانے والی کمپنی کے اشتہارمیں160ماڈلنگ کرے گا۔اس کمپنی نے بتایاہے کہ وہ اپنے فل ورژن کیلئے نئی مہم لانچ کررہی ہے اورارشد #چائے والا،اب ماڈل کے طورپرکام کرے گا۔جس کمپنی کے وہ کام کرے گاوہ اسلام آباد کی ایک کپڑابنانے والی کمپنی ہے۔’چائے والا‘ کے راتوں رات مشہور ہو جانے کے بعد جہاں ان کے کہیں چاہنے والے ہیں وہیں ان کے حاسد بھی سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد میں یہ رائے بھی پائی جا رہی ہے کہ اس طرح کسی کو راتوں رات بغیر کسی وجہ کے شہرت کی بلندیوں پر لے جانا میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ ہونے کا ثبوت ہے۔ جبکہ دوسری طرف کئی معروف شخصیات یہ بھی کہہ رہی ہیں آپ کو مشہور ہونے کیلئے اب ’چائے والا‘ بننا پڑے گا۔
پاکستان سمیت دنیابھرمیں سوشل میڈیا پرراتوں رات دلوں کی دھڑکن بن جانے والا چائے بنانے والے ارشد خان نے انکشاف کیاہے کہ مجھے دوستوں نے بتایاکہ میں مشہورہوچکا ہوں، لڑکیاں میرے ساتھ تصویریں بنوانے آ رہی ہیں۔ جبکہ ارشد خان نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔ارشدخان دلکش نقوش اورپراثر گہری آنکھیں رکھنے والا اسلام آباد کا چائے والا سوشل میڈیا کی بدولت راتوں رات مشہور ہو چکا ہے، کوئی اسے ہالی ووڈ کے ہیروز سے مشابہہ قرار دے رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ اس کے آگے بالی ووڈ کے ہیرو کیا بیچتے ہیں۔ایک نجی ٹی و ی سے گفتگوکرتے ہوئے راتوں رات چائے بنانے سے دھوم بنانے والے ارشد خان نے کہاہے کہ مجھے خود بھی اندازہ نہیں کہ میں راتوں رات اتنا مشہور ہو گیا ہوں۔ ارشد نے کہاکہ مجھے دوستوں نے بتایا کہ میں مشہور شخصیت بن چکا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ارشدخان نے کہا کہ صبح سے چالیس، پچاس لڑکیاں یہاں آ چکی ہیں جو میری تصویریں اور ویڈیوز بنا کر ساتھ لے گئی ہیں۔ اس نے یہ بھی بتایاکہ کہا کہ اگرآفر آئی تو فلموں میں بھی کام کروں گا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرایک چائے والے کی تصویر نے دھوم مچا رکھی ہے۔ اسلام پشاور موڑ پرسبزی منڈی کے قریب لگنے والے اتوار بازار میں کیمرے کی لینس میں محفوظ ہونے والا یہ لڑکا لوگوں کے دلوں میں گھرکرگیا ہے۔ ٹوئٹر پر بھی چائے والے کی دھوم مچی ہے اور اس کی شہرت سرحد پار تک جا پہنچی ہیاورسرحدپارسے بھی ارشد کوکئی اہم آفریں ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیاپرآئے روزایسی ویڈیوزیاتصویریں وائرل ہوتی رہتی ہیں جن کے بارے میں جان کرسوشل میڈیاکے صارفین کوایک اچھی کہانی پڑھنے کومل جاتی ہے یاکوئی ایساواقعہ جس سے ان کوپڑھنے میں خوشی ہوتی ہے۔آج کل پاکستان کے سوشل میڈیاپرایک چائے فروش کی تصویروائرل ہے اوراس تصویرکے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہورہے ہیں۔یہ ایک چائے فروش کی تصویرہے جس کی آنکھیں جسم کا خوبصورت ترین حصہ ہوتی ہیں، اگر یہ خوبصورت ہو تو سونے پر سہاگہ، شاید چائے کے ہوٹل پر موجود اس نوجوان کی آنکھوں میں بھی ایسا ہی کچھ ہے، کہ جو دیکھتا، دیکھتا ہی رہ جاتا۔اگر لوگ کہتے ہیں کہ خوبصورت آنکھیں مار ڈالتی ہیں، تو صحیح ہی کہا ہے اور اس پر قیامت کہ آنکھیں رکھنے والا معصوم بھی نظر آئے تو کیا کہنے ہیں۔بڑی بڑی روشن آنکھیں، دودھ جیسی رنگت اور گلابی ہونٹ گویا سوشل میڈیا پر اس سیدھے سادے نظر آنے والے چائے والے نے دھماکا کردیا۔اسلام آباد کے پشاور موڑ پر سبزی منڈی کے قریب لگنے والے اتوار بازار میں کیمرے کی لینس میں محفوظ ہونے والا یہ لڑکا گویا تصویر اتارنے والے کے دل میں گھر کرگیا۔

01
02
03
04
05

صرف یہ ہی نہیں ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام جہاں جہاں یہ تصویر زینت بنی دیکھنے والے خصوصاً لڑکیاں عش عش کر اٹھیں۔اس چائے فروش کوکسی نے اسے فواد خان تو کسی نے حمزہ علی عباسی سے زیادہ خوبصورت قرار دیا، کسی نے ہالی ووڈ فلموں کا ہیرو تو کسی نے ماڈلنگ کیلئے بہترین گردانا، گویا سوشل میڈیا پر آتے ہی چائے والے کو چائے کے آرڈر کی جگہ مشہور ہونے کے مفت مشورے ملنے لگے۔تو کسی منچلے نے اسے قومی پیار قرار دے دیا۔کسی نے یہ تک کہہ ڈالا کہ کچھ لوگ بناؤ سنگھار پر پیسے خرچ کرکے ماڈل بنتے ہیں، جب کہ کے پی کے میں ماڈل شکل کے لوگ پیدا ہوتے ہیں، جنہیں کسی بناؤسنگھار کی ضرورت نہیں ہوتی۔کسی عاشق نے تو یہ بھی کہہ ڈالا کہ ‘‘زالماچائے پلا دے’’۔ایک نے تو حد کرکے اسے نئی مومنہ مستحسن ہی قرار دے دیا۔اسی طرح کے مزیدکمنٹس اس کی تصویرپرآئے جوایک آدمی جان کرحیران بھی رہ جائے اورکوئی ہنس ہنس کرلوٹ پوٹ جائے۔جبکہ بھارت میں بھی سوشل میڈیاپریہ تصویرخوب شیئرہورہی ہے اوروہاں کے رہنے والے اپنے مزاج کے مطابق اس پرطرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…