اسلام آ(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی سلام شہدا ریلی کے لیے شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں اور سڑکوں پر پیپلز پارٹی کے استقبالیہ کیمپ لگادیئے گئے ہیں جن میں پارٹی کے ترانے بجائے جارہے ہیں۔ جن پر کارکنان کی جانب سے رقص کیا جارہا ہے۔بلاول بھٹوزرداری بلاول چورنگی پر پیپلز پارٹی کی ریلی کے لئے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ پر پہنچے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کارکنوں کا جذبہ دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی ایک عوامی طاقت ہے، تاریخی ریلی نکالیں گے، انہوں نے کہا کہ وہ کیمپوں میں موجود کارکنوں سے ملنے آئے ہیں۔پیپلز پارٹی کی سلام شہدا ریلی کا آغاز بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں صبح 10بجے بلاول ہاؤس چورنگی سے ہو گا۔ جہاں بلاول بھٹو زرداری شرکاء سے پہلا خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین خصوصی طور پر تیار کئے گئے بم پروف ٹرک میں سوار ہو کر ریلی کی قیادت کریں گے۔ ان کی حفاظت “جانثاران بے نظیر بھٹو” کریں گے۔ریلی بوٹ بیسن سے مولوی تمیز الدین خان اور جناح برج سے ہوتے ہوئے کھارادر جماعت خانہ اور پھر ککری گراؤنڈ اور لی مارکیٹ پہنچے گی۔ جہاں بلاول بھٹو زرداری لیاری کے لوگوں سے خطاب کریں گے جس کے بعد ریلی رنچھوڑ لائن سے ہوتی ہوئی سعید منزل کے قریب ایم اے جناح روڈ پر نکلے گی اور وہاں سے مزار قائد کے سامنے بھی بلاول بھٹو زرداری کا خطاب متوقع ہے۔مزار قائد سے ریلی خداداد کالونی جائے گی جہاں سے براستہ شاہراہ قائدین اور شاہراہ فیصل سے کارساز پہنچے گی۔ یہاں بلاول بھٹو زرداری جیالوں سے اہم خطاب کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں