سرگودھا (آئی این پی ) حکومت نے موسم سرما میں ڈیمز میں پانی کی کمی کے پیش نظر بجلی کی پیداوار میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے یکم نومبر سے ملک بھر میں دکانیں شام 7 بجے بند کرنے کیلئے چاروں صوبائی حکومتوں سے رائے طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق دکانیں 7 بجے بند کرنے کیلئے تاجروں کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تجارتی علاقوں میں شام 7 بجے سے رات 10 بجے تیک مختلف اوقات میں 1 سے 2 گھنٹے بجلی بند رکھی جائیگی تاکہ دکانوں کو 7 بجے بند کروانے کے فیصلے پر عملدرآمد ہوسکے ذرائع کا کہنا ہے کہ دکانیں 7 بجے بند ہونے سے ملک بھر میں ڈیڑھ ہزار سے 2 ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ہوگی۔