بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی لائن لگ گئی،،ایم پی اے کی ن لیگ میں شمولیت کے بعدایک اور اہم رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)عمران خان نے خدمات کا اعتراف نہیں کیا،خیبرپختونخواسے رکن اسمبلی جمشید مہمند کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان کے بعدایم پی اے کے بعدایک اور اہم رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا،پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد دھرنے سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا اور پی ٹی آئی کے الیکشن سیل کے انچارج خرم قریشی نے قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی جو کہ اسلام آباد دھرنے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ عمران خان بھی لاہور آئے ہوئے ہیں ، اس دوران اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ مستعفی ہونے والے الیکشن سیل کے انچارج خرم قریشی کا کہنا ہے کہ صحت اور خاندان کی پرواہ کیے بغیر پی ٹی آئی کیلئے بے لوث کام کیا لیکن عمران خان اور اعلی قیادت نے ان کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا جبکہ عمران خان ان سے ملاقات بھی نہیں کرتے جس کی وجہ سے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ این اے 122 ، این اے 125 اور این اے 110 دھاندلی کیس میں خرم قریشی پی ٹی آئی الیکشن سیل کے انچارج رہے ہیں اور انہوں نے کیسز کیلئے تمام تر ڈیٹا اور ریکارڈ اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…