پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

افغان مہاجرین،فیصلے کی گھڑی آگئی،انتہائی سخت اقدامات کا اعلان،تیاریاں مکمل

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) خیبرپختونخوا میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے (آج) اتوار سے غیر رجسٹرڈ مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہوگا۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 15 اکتوبر تک کی مہلت دی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کو اتوار کو دوبارہ اسی نوعیت کی کاروائیاں شروع کی جائیں گی جو مہلت دینے سے قبل کی جاتی تھیں۔کریک ڈاؤن کے دوران گھر گھر سرچ آپریشن کے علاوہ ناکہ بندیوں پر بھی افغان مہاجرین کے کوائف جمع کئے جائیں گے ، سرچ آپریشنز میں پولیس کے ساتھ سیکورٹی فورسز بھی حصہ لیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پاکستان میں جائیدادیں خریدنے کا حق حاصل نہیں ٗاگر کسی بھی افغان مہاجر نے دھوکہ دہی کے ذریعے پراپرٹی خریدی ہو،ان کی پراپرٹی ضبط کرنے سفارش کی جائیگی۔پشاور سمیت صوبے بھر میں غیررجسٹرافغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لئے پندرہ اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی۔ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ بھی دو دن کی تعطیلات کے بعد جمعرات کے روز سے شروع ہو گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پندرہ اکتوبر تک کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔ پشاور سمیت ملک بھر سے اب تک دولاکھ چالیس ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف پولیس ،ایلیٹ فورس ، فرنٹیئر کانسٹیبلری حصہ لینگے۔غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے لئے تیاریاں شرو ع کردی گئی ہیں ابتدائی مرحلے میں پشاور میں گرینڈ آپریشن کیا جائے گا اور مرحلہ وار طور پرغیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجائے گا۔سولہ اکتوبر سے شروع ہونے والے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے اثاثوں کو ضبط کرنے کی اجازت بھی صوبائی اور وفاقی حکومت سے طلب کی گئی ہے جبکہ ان کی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا جائے گا ان کے دکانوں کو سیل کیا جائے گا۔ پشاور سمیت ملک بھر میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو آئندہ سال کے مارچ تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی صوبائی حکومت نے مخالفت بھی کی ہے صوبے بھر میں غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے خوف کے باعث رضا کارانہ طور پرواپسی کے سلسلے میں مزیدتیزی بھی آ گئی ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…