پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

صحرا میں پھول۔۔۔۔! چینی کمپنی ’’ایلیان ریسورسزگروپ‘‘نے پاکستان کو حیرت انگیز پیشکش کردی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے چینی کمپنی’’ایلیان ریسورسزگروپ‘‘کی جانب سے پنجاب میں چولستان اور سندھ میں تھرکے ریگستانوں کوزراعت اور شجرکاری کے قابل بنانے کی پیشکش کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ہم ترقی یافتہ عرب ممالک کی طرح اپنے ریگستانوں کو نخلستانوں میں تبدیل کرسکتے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے خواہش مند افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرے،ہندوستان میں بھی ایسے بے شمار منصوبے جاری ہیں جن سے ریگستان میں رہنے والوں کوپانی اور دیگرسہولیات فراہم کرکے زراعت کو فروغ دیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے پاکستان کو ہر لحاظ سے اولین مقام عطاکیا ہے اور معدنی وسائل سے بھی مالامال کیا ہے مگر بدقسمتی سے ہم ان وسائل سے بھر پورانداز میں استفادہ نہیں کرسکے۔حکمران اپنی نااہلیاں چھپانے کے لیے اداروں کی اونے پونے فروخت کررہے ہیں۔کرپشن کی انتہاہوچکی ہے۔بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کمیشن مافیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چینی کمپنی کی آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم جہاں ایک طرف اپنے

ریگستانوں میں آباد افراد کی حالت زار کوبدلنے کے قابل ہوسکتے ہیں وہاں غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔میاں مقصود احمد نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی زندگیوں میں آسودگی لانے کے لیے کام کریں۔جب تک سیاسی بحران کاخاتمہ اور لوڈشیڈنگ ،دہشت گردی،بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کرلیاجاتاترقی یافتہ ہونے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دی جائے۔پاکستان کے سینکڑوں میل رقبے پر ریگستان، ہزاروں اور لاکھوں میل رقبے غیر آباد اور بنجر ہیں تھوڑی سی توجہ دے کر ان کو بطور سیاحتی مقام کے دنیا میں روشناس کیاجاسکتا ہے۔حکومت اور متعلقہ اداروں کوسنجیدگی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔دنیا کے بے شمار ممالک ایسے سیاحتی مقامات سے کثیر زرمبادلہ کمارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…