پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’پچھلے مسئلے ختم نہیں ہوئے تھے کہ ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی ‘‘ ایم کیو ایم کے بانی رہنمائوں کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور ریحان ہاشمی سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں وسیم اختر کے وکیل کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے ملک دشمن تقریر کی تو پارٹی نے انہیں نکال دیا جب کہ مقدمے میں فاروق ستار اور خالد مقبول سمیت پارٹی کے سینئر رہنما نامزد ہیں لیکن دیگر ملزمان باہر اور وسیم اختر جیل کے اندر ہیں۔ عدالت نے وسیم اختر کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو ان کی آزادی پر اعتراض ہے، آپ چاہتے ہیں کہ وہ بھی پکڑے جائیں جس پر وکیل نے کہا کہ انہیں اعتراض دیگر رہنماؤں کی عدم گرفتاری پر نہیں بلکہ وسیم اختر کے اندر رہنے پر ہے۔ عدالت نے ایم کیو ایم بانی، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، ریحان ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 12 نومبر کوپیش کرنیکا حکم دیا جب کہ عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ بھی محفوظ کرلیا ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…