منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی فورسز چھاگئیں،افغانستان سے داخل ہونیوالے خودکش بمبار کاعبرتناک انجام،ملک کوبڑی تباہی سے بچالیاگیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاراچنار (این این آئی)فورسز نے افغان سرحد پر خود کش حملہ آور کو کرم ایجنسی میں داخل ہونے سے روک کر تباہی پھیلانے کی کوشش ناکام بنادی ،خود کش حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیٹکل انتظامیہ اور فورسز کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے افغان سرحد چار روز تک بند رکھنے کے بعد جمعہ کو معمول کے مطابق دوبارہ کھلاتو دوپہر بارہ بجے ایک خود کش حملہ آور افغانستان کے صوبہ پکتیا کے سرحدی علاقے سے کرم ایجنسی کے خرلاچی سرحد پر پہنچ گیا ،کرم ایجنسی میں داخل ہونے کی کوشش پر فورسز کے جوان بتی گل کو حملہ آور پر شک ہوا اور اسے رکنے کا اشارہ کیا مگر حملہ آور نے پاکستانی گیٹ میں اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فورسز کے جوان نے حملہ آور کو پیچھے دھکیل دیا جس پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ،دھماکے سے ایف سی کا اہلکار بتی گل اور راہگیر کامل حسین شدید زخمی ہوگئے اور پاکستانی گیٹ اور کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پاک آرمی 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر ملک امیر محمد خان ، کماندنٹ کرم ملیشیاء کرنل عمر ملک ، پولیٹیکل ایجنٹ اکرم اللہ اور دیگر حکام افغان سرحد پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے افغان سرحد سیل کردی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل فرنیئرکور میجر جنرل مظہر شاہین نے جرات اور بہاردی کا مظاہرہ کرنے والے ایف سی اہلکار کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دینے اور فوری طور پر عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایم این اے کرم ایجنسی ساجد طوری اور پولیٹیکل انتظامیہ نے بھی ایف سی اہلکار کو پچاس ،پچاس ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمی اہلکار کو علاج کیلئے سی ایم ایچ ٹل اور زخمی کامل حسین کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا ہے ایم این اے ساجد طوری اور سینیٹر سجاد حسین نے خود کش حملے کی کوشش ناکام بنانے پر فورسز اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مبارکباد دی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…