پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت کی شہریت معطل کر دی گئی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے مولانااحمدلدھیانوی،مولاناعبدالعزیزاورعلامہ مقصودڈومکی سمیت شیڈول فورتھ میں شامل دو ہزار سے زائد افرادکی شہریت معطل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈبلاک کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شیڈول فورتھ میں شامل مشتبہ افراد کے شناختی کارڈ مرحلہ واربلاک کئے جارہے ہیں۔پہلے مرحلے میں 2021ایسے افرادکے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں جوشیڈول فورتھ کے مشتبہ افراد میں شامل تھے۔ نیکٹا کی طرف سے نادرا کو مذکورہ افراد کے نام شناختی کارڈ نمبراوردیگرتفصیلات ارسال کی گئی تھیں جس کے بعدنادرا نے پہلے مرحلے میں2021 افرادکے شناختی کارڈبلاک کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شناختی کارڈز کی معطلی عارضی طورپرعمل میں لائی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق جن افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان میں سنی مذہبی رہنمامولانااحمدلدھیانوی اورلال مسجد کے مولاناعبدالعزیزاورشیعہ رہنماعلامہ مقصودڈومکی اورمحسن نجفی بھی شامل ہیں۔شناختی کارڈ بلاک ہونے سے مذکورہ افراد بنکنگ سہولیات ،اراضی کی خریدوفروخت سمیت ایسے اموراورخدمات سے محروم رہیں گے جن کیلئے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…