پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنرل (ر) پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف رواں برس اٹھارہ مارچ کو بیرون ملک چلے گئے مگر اسلام آباد پولیس کو خبر چھ ماہ بعد ہوئی ، وہ بھی اس وقت جب ججز نظر بندی کیس میں گرفتاری کے لیے ملزم کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا۔ عدالت میں جمع کرائی گئی تعمیلی رپورٹ میں پولیس نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ہفتے ملزم کی گرفتاری کے لیے چک شہزاد فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا تو پتا چلا کہ پرویز مشرف ملک میں ہیں ہی نہیں۔ عدالت نے ملزم پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ۔
دوسری جانب نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج جانتی ہے وہ پاکستان سے نہیں لڑ سکتی۔ بھارت پاکستان کو بھوٹان سمجھ کر آپریشن کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جنرل راحیل شریف کو توسیع لے لینی چاہئے۔ کیونکہ لوگ جنرل راحیل شریف کو کہہ رہے ہیں کہ کچھ کرکے جائیں۔کارگل جنگ کے سوال پر سابق صدر نے نے کہا کہ یہ ہماری بہادری کی مثالیں ہیں، ہم نے بھارت کو گردن سے دبوچ لیا تھا، پاک فوج جنگ جیت رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے روٹ توڑ ڈالے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف نے وزیراعظم نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا اس وقت کے وزیر اعظم پوچھتے رہے کہ کارگل سے پیچھے ہٹیں؟ اسی وزیراعظم نے عوام کو بتایا کہ فوج پیچھے ہٹی۔ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ برکھادت کی کتاب میں بھارت کے کلنٹن سے رابطے کا ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فوج میں کھانا کھانے کیلئے نہیں لڑنے کیلئے گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…