بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عوام کاتیل نکالنے کا بھارتی طریقہ پاکستان میں آزمانے کی تیاریاں،حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) وزارت بجلی و پانی اس ترمیم کی آڑ میں صارفین ٹیرف میں اضافہ چاہتی ہے ۔ وزارت نے یہ ترامیم انڈین ریگولیٹرز کی کتاب سے لی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ریگولیٹرز اپنے ایڈ وائزارکے ذریعے سیکٹر کو گائیڈ کرنے کے بجائے اپنے اختیارات کے ذریعے معیار اور نرخ کا تعین کریں،وفاقی حکومت نے توانائی کے ریگولیٹرز کو پابند بنانے کیلئے نیپرا ایکٹ 1997میں تبدیلی لانے کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کو ایک ڈرافٹ بھیجا گیا ہے تاکہ اس پر سٹیک ہولڈرز کی رائے لی جا سکے،پھر اس سفارش کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔نیپرا نے اس ڈرافٹ کی کھلی مخالفت کی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایکٹ میں ترمیم سے ریگولیٹری باڈیز کا کام متاثر ہو گا۔مجوزہ ترمیم کے تحت حکومت ریگولیٹر کی آزاد حیثیت کو ختم کر کے اسے وزارت پانی و بجلی کی ایڈوائزی باڈی بنانا چاہتی ہے۔اس کے علاوہ حکومت ادارے کو ،مضبوط بنانے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔تاکہ مارکیٹ میں لوگوں کا اعتماد قائم کیا جا سکے۔اس مجوزہ ترمیم وزارت بجلی و پانی سے آئی ہے جس کی ریگولیٹر ز نے بار بار مخالفت کی ہے ۔ وزارت بجلی و پانی اس ترمیم کی آڑ میں صارفین ٹیرف میں اضافہ چاہتی ہے ۔ وزارت نے یہ ترامیم انڈین ریگولیٹرز کی کتاب سے لی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ریگولیٹرز اپنے ایڈ وائزارکے ذریعے سیکٹر کو گائیڈ کرنے کے بجائے اپنے اختیارات کے ذریعے معیار اور نرخ کا تعین کریں۔وزارت کا خیال ہے کہ نیپرا حکومت کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔نندی پور پاور پراجیکٹ ٹیرف مٹیاری لاہورٹرانسمیشن لائن اور دیگر اسی طرح کے توانائی کے منصوبے وزارت اور نیپرا کے درمیان رکاوٹ ہیں ۔حکومت نواز ڈیسٹریبوشن کمپنیاں نیپرا کے دو سے تین روپے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے کئے گئے اعلان پر عدالت میں گئے ہوئے ہیں۔( شہزاد پراچہ )

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…