گیس کی قیمتوں میں36فیصد اضافہ تو کچھ نہیں،اصل ارادے کیا ہیں؟چیئرمین اوگرا نے ہی بھانڈہ پھوڑ ڈالا
کراچی(آن لائن) چیرپرسن اوگراعظمی عادل نے کہاہے کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں جتنا اضافہ مانگا تھا، اتنا اضافہ کیانہیں گیا، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کمپنیوں سے کہاگیاہے کہ وہ لائن لاسز میں کمی لا کراپنے نقصانات پورے کریں۔ایک خصوصی انٹرویوں میں عظمی عادل نے بتایاکہ اوگرا بطور ریگولیٹری اتھارٹی کوشش کرتا ہے کہ صارفین پر گیس ٹیرف کا بوجھ کم سے کم ڈالا جائے، گیس کے نرخوں میں حالیہ 36 فی صد اضافہ اس اسیکم ہے،جو گیس کمپنیوں نے تجویز کیاتھا۔چیرپرسن اوگرا نے کہاکہ سوئی سدر ن اور سوئی ناردرن کا ترسیلی نظام الگ کرنے اور کمپنیاں بنا کر ڈسٹری بیوشن اورریکوری کاسسٹم الگ بنانے کا جائزہ لیاجارہاہے تاکہ صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں،جبکہ گیس کمپنیوں پریہ زور بھی دیا گیاہے کہ اوور بلنگ سمیت دیگر مسائل پر توجہ دیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں