اسلا م آباد(نیوزڈیسک)بارہ اکتوبر،پاکستا ن میں پھر زلزلہ،عوام میں شدید خوف و ہراس،زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 محسوس کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔