اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔! حکومت نے اشارہ دے دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں تمام توانائی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے‘ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں‘ منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو سستی بجلی فراہم ہوگی۔ منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی جس دوران توانائی منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشیں بار آور ثابت ہورہی ہیں۔ بجلی کے کارخانے لگانے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 کے اختتام تک متعدد توانائی منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور منصوبوں سے نہ صرف توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا بلکہ عوا کو سستی بجلی فراہم ہوگی۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پن بجلی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ (ن غ)

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…