کراچی(آئی این پی )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پانامہ کی بال کو اگر آج نہیں تو کل کھیلنا پڑے گا، پاکستان تحریک انصاف نے اس معاملے کو صحیح ہینڈل نہیں کیا، ایم کیو ایم لندن نام کی کوئی پارٹی پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے ، ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ لوگوں کی محبت ہے ، میں نے مصطفیٰ کمال کو کبھی غلط نہیں کہا بلکہ اس کے طریقہ کار سے اختلاف ہے ، متحدہ بانی نے دوری کی لائن خود کھینچی ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن نام کی کوئی پارٹی پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ الطاف حسین ایم کیو ایم کے بانی ہیں لیکن پاکستان کے خلاف نعرے لگانے کے بعد ہم ان کو لیڈر نہیں مانتے۔متحدہ بانی نے کہا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے کے بعد ہمارے اپنے درمیان دوری کی لائن خود کھینچی ہے ۔ فاروق ستار نے کہا کہ پانامہ کی بال کو اگر آج نہیں تو کل کھیلنا پڑے گا، پاکستان تحریک انصاف نے اس معاملے کو صحیح ہینڈل نہیں کیا ، لوگ جڑی ہوئی ایم کیو ایم دیکھنا چاہتے ہیں اور لوگوں کو متحدہ کیساتھ عشق ہے اور 22اگست کے گناہ میں لوگ شریک نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کو میں نے کبھی غلط نہیں کہا ہے لیکن اس کے طریقہ کار پر اختلاف ہے ، ان میں ایڈمنسٹریٹر بننے کی صلاحیت موجود ہے ، مشرف دور سے پہلے لوگ بھارت گئے ہوں گے ، ہوکستا ہے کہ ان لوگوں نے بھارت میں ٹریننگ بھی لی ہو،یہ ممکن ہے کہ را نے کراچی میں کام نہ کیا ہو اور ایم کیو ایم کے لوگ بھی را کے ساتھ ملوث ہو سکتے ہیں ۔