اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران فاروق کا قتل،’’بھائی‘‘کو ایک اور جھٹکا،فاروق ستارکے اعلان نے لندن میں ہلچل مچادی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ عظیم احمد طارق اور عمران فاروق کے قاتلوں کا پتا چلنا چاہیے،عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ سے لاعلم ہیں، یہ اسلحہ ہمارے لیے ناقابل فہم اور تصور سے باہر ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ خورشید میموریل سیکرٹریٹ کو ویمن یونیورسٹی یا انسٹی ٹیوٹ بنادیا جائے جس پر ہم تیار ہیں۔۔ایک خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عظیم احمد طارق اور عمران فاروق کیس کی تحقیقات میں تعاون چاہیے تو ہم تیار ہیں، ان دونوں کے قاتلوں کو پتاچلنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس ایم کیوایم میں نہیں اؤٓں گا جس میں اسٹیبلشمنٹ الطاف حسین کو کبھی واپس لائے، 22 اگست کے بعد بانی ایم کیوایم نے کلہاڑی پر پیر مارا لیکن ہم نے اتنی بڑی قربانی دی اور اس کے باوجود ہمیں 22 اگست سے نکلنے نہیں دیا جارہا، ہمیں زبردستی لندن سے جوڑا جارہا ہے، ہمارے لیے راستے بند ہیں اور ہم پر غیر اعلانیہ پابندی ہے جس کے باعث استعفے دینے کا سوچا، اس لیے اپنی ضرورت کے تحت جب بھی استعفے دیئے تو بلدیاتی نظام سے بھی باہر آئیں گے اور پاکستان کے سیاسی عمل پر عدم اعتماد کا اظہار کریں گے۔ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ مائنس ون کا فارمولا پیپلزپارٹی میں بھی چل رہا ہے اور پیپلزپارٹی اپنے مائنس ون کو بچانے کے لیے تحریک انصاف کے پاس گئی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…