اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی صابرشاکرنے دعوی کیاہے کہ پاکستان کے بھار ت کے ساتھ تجارتی مفادات نہیں بلکہ شریف فیملی کے تجارتی مفادات بھارت سے وابستہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) بطورجماعت نہیں بلکہ بطورشریف خاندان جس میں دووزیربھی شامل ہیں جوکہ ا ن کے ذاتی ملازموں کی طرح ہیں اورمشکل وقت میں بھی شریف خاندان کے ساتھ رہے ان کے مفادات ہیں ۔صابرشاکرنے انکشاف کیاکہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی خبرجوکہ لیک ہوئی اس پرگزشتہ روزوفاقی حکومت کوفوج نے کہاہے کہ یہ خبرکیسے باہرگئی ۔وفاقی حکومت اس کی نشاندہی 4یا5روزمیں کرے ورنہ ہم خود ہی اپنے طریقے سے خود ہی معلوم کرلیں گے کہ یہ اتنی اہم خبرباہرکیسے گئی ۔صابرشاکرنے کہاکہ سمجھوتہ ایکسپریس ،ممبئی حملوں اورپٹھان کوٹ کے جوافسربھارت کی طرف سے ثبوت پیش کرسکتے تھے ان کوبھارت میں مروادیاگیالیکن نوازحکومت کی طرف سے اس پرکوئی توجہ نہیں د ی گئی ۔
We Want Result Within 5 Days Otherwise ….. by shoaibvideos
صرف 5دن ۔۔۔نوازحکومت کوکیاالٹی میٹم دیاگیا،معروف صحافی کاحیرت انگیزدعوی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں