لاہور( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پارٹی ذمہ داران کو پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتیں نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لندن پلان کے پراپیگنڈے کی ہر سطح پر تردید کی جائے ۔ذرائع کے مطابق شیریں مزاری کے بعد عمران خان کے رشتہ مانگنے سے متعلق متنازعہ بیانات کے بعد سے عوامی تحریک اور تحریک انصاف میں دوریاں پائی جارہی ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پارٹی ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتوں سے بھی گریز کیا جائے ۔ رہنماؤں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لندن پلان کے حوالے سے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں اور اس کی ہر سطح پر تردید کی جائے۔