منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاک فوج کا ایساشاندار کارنامہ۔۔۔! کہ بھارتی فوج سے بھی نہ رہا گیا, لائن آف کنٹرول پر بڑا اقدا م اٹھا لیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افواج پاکستان کے بعد بھارت فوج بھی صحافیوں کو لے کر اگلے مورچوں پر پہنچ گئی ، بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی اہلکاروں نے صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بھارتی فو ج نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت کی طرف سے سرحدی چوکیوں پر سرخ جھنڈ ے لہرائے گئے ہیں۔ اور ہائی الرٹ بھی رہنے کو کہا گیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے لائن آف کنٹرول کراس کر کے پاکستانی علاقے میں سرجیکل سٹرائیک کرنے کے بھارتی دعوے کا پول پوری طرح کھول رکھ دیا ہے ۔ پاک فوج کی جانب سے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کی ایک بڑی تعداد کو لائن آف کنٹرول کے ان سیکٹرز کا دورہ کروایا جہاں بھارت سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کر رہا ہے ، پاک فوج اور میڈیا نے مکمل شواہد اور تفصیلات کے ساتھ بھارتی دعوے کو غلط ثابت کرتے ہوئے مسترد کر دیا ہے جس کے بعد بھارت باقاعدہ طور پر ایک بار پھر پوری دنیا میں اپنے جھوٹ کی وجہ سے خوار ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے  بھارت پاکستان پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے ایسی کسی بھی غلطی کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا اور اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ملکی اور غیر ملکی میڈیا کی ٹیم کو لائن آف کنٹرول کے بھمبھر اور تتہ پانی سیکٹرز کا دورہ کروایا گیا جہاں مکمل شواہد اور ثبوت مہیا کرتے ہوئے بھارتی جھوٹ کی ہنڈیا کو پھوڑ دیا گیا ۔
جبکہ مقامی آبادی کی جانب سے بھی ایسی کسی قسم کی سٹرائیک کے دعوے کو بھارت کا سفید جھوٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ ان دونوں سیکٹرز پر بھی بھارتی فوج نے سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا تاہم جب میڈیا کی ٹیمیں وہاں پہنچیں تو بھارتی دعوے میں کسی قسم کی کوئی صداقت نظر نہیں آئی ۔
جنرل آفیسر کمانڈر میجر جنرل چراغ حیدر اوربریگیڈئر فرقان معظم نے میڈیا کو بھمبر سیکٹر میں کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال اور پاکستان و بھارت کی چیک پوسٹوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔بعدازاں پاکستانی مورچوں کے پاس بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بھارت سفید جھوٹ بولتا ہے پہلے کہا کہ سرجیکل حملہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کیا گیا میڈیا خود دیکھ لے کہ یہاں پر کسی بھی ہیلی کاپٹر کے آنے اور جانے کا نشان تک نہیں ہے پھردعویٰ کیا کہ پیرا ٹروپرس اتارے تو بتایا جائے کہ انہیں کس نے دیکھا ؟پھر کہا کہ سپیشل سروسز نے آپریشن کیا اس دعوے میں بھی کوئی حقیقت نہیں ہے یہ کیسا سرجیکل آپریشن تھا جس کا ہماری فوج کو پتہ ہی نہیں چلا اور کسی جگہ اور کوئی نشان تک بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ جگہوں پر سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ بے بنیاد اور سفید جھوٹ ہے اقوام متحدہ کا مبصر مشن خود بھی اس کی تحقیقات کررہا ہے بھارت کہتا ہے کہ اس نے ہمارے فوجیوں کو بڑی تعداد میں شہید کیا تو بتائے کہ ان فوجیوں کے جنازے کہاں ہیں ؟ اگر انہوں نے کسی کو پکڑا ہے تو اس کے ثبوت دیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حفاظت کیلئے ہر کوئی جان دینے کو تیار ہے ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو جوان شہید جبکہ 9زخمی ہوئے تھے زخمی ہونے والے 9فوجی صحت یاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹی پر آگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جو موثر جواب ہم نے دیا اس سے بھارت کی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں جنہیں وہ چھپا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت خود جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور سویلین آبادی کے انخلاء سے بے چینی پھیلا رہا ہے ہمارے تمام لوگ مورچوں میں موجود ہیں اور کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب ملے گا ۔ ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر جو رابطہ ہوا اس پر بھی پاکستان نے بلااشتعال فائرنگ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے کیونکہ ہم خود دہشتگردی کا شکار ہیں اور کسی قسم کی دراندازی ہماری پالیسی کا حصہ ہی نہیں ہے ہم دہشتگردی کیلئے اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دینگے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکی ہے وہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کی تحریک کو روکنے اور مٹانے میں ناکام رہا ہے اور بوکھلاہٹ میں پاکستان پر الزامات عائد کررہا ہے لیکن پاکستان نے ہمیہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ حقیقت سامنے آسکے یہ بات واضح ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہمیشہ بھارت کی جانب سے کی گئی مقبوضہ کشمیر میں جو آزادی کی تحریک چل رہی ہے اس کے روح رواں وہاں کی عوام ہیں اور پاکستان ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا بھارت کے مظالم مقبوضہ کشمیر میں جاری ہیں اور کرفیو کو 84دن ہوگئے ہیں اس کے باوجود وہاں کی عوام حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے سرجیکل سٹرائک کے دعوے کے دوسری ہی روز جاپانی اخبار نے بھی بھارتی دعوے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا تھا کہ بھارت کا یہ دعویٰ سفید جھوٹ پرمبنی ہے بھارت کہ پاس نہ تو ایسی کوئی صلاحیت ہے اور نہ ہی بھارت کے فوجی اس سلسلے میں تربیت یافتہ ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کے منہ سے بھی بالآخر کل نکل ہی گیا کہ بھارت نے کوئی حملہ نہیں کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…