کراچی( آن لائن )نادرا نے کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلئے دو شفٹوں میں کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں نادرا کے تمام مراکز میں قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لئے شہریوں کو درپیش مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کی شکایات کے باعث وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی طور پر کراچی میں نادرا کی دو برانچوں پر دو شفٹوں میں قومی شناختی کارڈ بنانے کے لئے کام کا آغاز پیر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔نادرا ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی میں نثار شہید پارک کے قریب نادرا برانچ اور عوامی مراکز میں قائم برانچ میں دوشفٹوں میں کام ہوگا۔صبح نو سے دوپہر تین اور دوپہر تین بجے سے رات نو بجے تک دو شفٹوں میں شہریوں کو قومی شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دی جائے گی۔ لیاقت آباد میں قائم نادرا برانچ میں بھی ون ونڈو آپریشن شروع کردیا گیا ہے،جس سے قومی شناختی کارڈ بنانے کا عمل بیس منٹ سے کم ہوکر تیرہ منٹ ہو جائے گا ۔