جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قمر الزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ ۔۔۔!

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی نے قمر الزمان کائرہ کو پنجاب کا صدر جبکہ ندیم افصل چن کو جنرل سیکرٹری بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق قمر الزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کی پیپلز پارٹی کیلئے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں انہیں پنجاب بھر میں یونین کی سطح سے ڈویژنل سطح تک پارٹی کو فعال‘ منظم بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ کسی بھی انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کیلئے بھی انہیں مکمل اختیار دیا جائیگا اور ان سے پارٹی کی کامیابی کے نتائج لئے جائینگے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے عہدیدار بننے سے پارٹی منظم اور فعال ہوگی۔ ‎
دوسری جانب ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ ملنے پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس انعام کے حقدار ہیں کیونکہ انھوں نے ایک ڈوبتی ہوئی معیشت کو نہ صرف مسائل سے نکالا بلکہ اسے ترقی کے راستے پر بھی ڈال دیا ہے۔ وزیر خزانہ کو انعام ملنا صرف انکا نہیں بلکہ ساری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے۔ عبدالرؤف عالم نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری پہلے ہی وزیرخزانہ کی صلاحیتوں کی معترف بھی جبکہ دنیا کے درجنوں اہم اداروں نے انکی کامیاب اقتصادی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کی ہے جو ہمارے لئے فخر کا مقام ہے۔ اب انھیں ایک اور انعام دیا گیا ہے جو انکی پالیسیوں پر بین الاقوامی اداروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ وزیر خزانہ کی پاکستان کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور انھیں وزیر اعظم سمیت پوری کابینہ کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ انکی شبانہ روز کوششوں کے سبب معیشت مستحکم ہو رہی ہے جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم بھی کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی تمام سٹاک مارکیٹوں میں انضمام ہو گیا ہے، زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، روپے کی قدر برقرار ہے جبکہ ملکی قسمت بدلنے والے منصوبہ اقتصادی راہداری پر کام جاری ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے گی تاکہ پاکستان ایک اہم اقتصادی قوت بن کر ابھر سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…