اسلام آباد(این این آئی) ارکان قومی اسمبلی کو ہاؤس الاؤنس اوربیرون ملک علاج کی مد میں کروڑوں کی غیرقانونی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق 2015 اور 2016 کی آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بعض اراکین اسمبلی کو 8 کروڑ 68 لاکھ روپے کے غیرقانونی ہاؤس الاؤنس دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ٗ کچھ ارکان کو بیرون ملک علاج کرانے کی مدمیں غیر قانونی طور پر ایک کروڑ 26 لاکھ روپے دئیے گئے۔مالی سال 15۔2016 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ان اراکین اسمبلی کو بھی ہاؤس الاؤنس ادا کیا جارہا ہے جنہیں فیڈرل لاجز میں سوئٹ الاٹ کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہنازشیخ کو بیرون ملک علاج کیلئے 27 لاکھ اوربشریٰ رحمان کو 43 لاکھ روپے کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔
لاہورہائیکورٹ نے شریف فیملی اورا نکے رشتوں کی جنوبی پنجاب میں شوگرملوں کی منتقلی کوناجائز قراردیتے ہوئے شوگرملوں کومنتقل کرنے کاصوبائی حکومت کانوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ کی جج عائشہ اے ملک نے شریف فیملی اوران کے رشتہ داروں کی جنوبی پنجاب میں شوگرملوں کی منتقلی کے بارے میں فیصلہ سنایا۔شوگرملوں کی منتقلی کے خلاف درخواست گزاروں نے موقف اپنایاتھاکہ شوگرملوں کی منتقلی پر2006سے پابندی تھی لیکن وزیراعلی پنجاب نے 14دسمبر2015کواپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے شریف فیملی اورانکے رشتہ داروں کی شوگرملوں کی جنوبی پنجاب میں عدالتی سٹے آرڈرکے بائوجود نوٹیفکیشن جاری کردیاتھاجوکہ غیرقانونی ہے جس پرلاہورہائیکورٹ کی جج عائشہ اے ملک نے 400صفحات پرمشتمل فیصلے میں وزیراعلی کے حکم کوکالعدم قراردیدیااورکہاکہ ان شوگرملوں کی جنوبی پنجاب منتقلی ناجائزاورغیرقانونی ہے ْ۔