ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پاک فضائیہ کی کارروائی ،7دہشتگردہلاک ،3ٹھکانے تباہ

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ نے خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کے دوران 7 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ان کے تین ٹھکانوں کو تباہ کردیا ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 7دہشت گردمارے گئے اور3ٹھکانوں کوتباہ کردیاگیا۔
دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، لڑاکا طیاروں نے کوکی خیل میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں بھی تباہ ہوگئیں۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاوہ خیبر ایجنسی میں بھی دہشتگردوں کے خلاف پاک افواج کا آپریشن جاری ہے، جس میں اب تک سیکڑوں دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا چکا ہے

سانحہ صفورا میں ایک اہم اور بڑی پیش رفت ۔سانحہ صفورا میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم حاجی بلوچ کا سراغ مل گیا۔ نائن الیون حملوں کے مرکزی ملزم خالد شیخ محمد کا بھتیجا بلوچستان میں موجود ہے۔تحقیقاتی حکام کو سب سے زیادہ مطلوب حاجی بلوچ کی اہم معلومات مل گئیں۔ایک نجی ٹی وی کےذرائع کے مطابق انتہائی مطلوب عبدالقادر عرف انور عرف حاجی بلوچ جو یوسف رمزی کا بھائی اور خالد شیخ محمد کا بھیتجا ہے، اِن دنوں سخت بیمار ہے۔انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق گردوں کے مرض میں مبتلا حاجی بلوچ علاج کرانے کی کوششوں میں ہے لیکن سیکیورٹی اداروں کی سخت نگرانی کی وجہ سے بلوچستان کے علاقے وڈھ سے نہیں نکل پا رہا۔بھارتی ایجنٹ کلبھوشن پہلے ہی حاجی بلوچ سے رابطوں کا انکشاف کرچکا ہے، حاجی بلوچ پچھلے سال مئی میں سانحہ صفورا سمیت دہشت گردی کے بڑے واقعات میں مطلوب ہے۔واضح رہے کہ 13 مئی سال 2015 کو اسماعیلی برادری کی بس الاظہر گارڈنز سے منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ صفوار گوٹھ کے قریب ملسح دہشت گردوں نے بس میں چڑھ کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 43 افراد کو قتل کردیا تھاجبکہ 13افراد اس حملے میں شدیدزخمی ہوئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…