اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام سے جھوٹ بول بول کر انتہا کردی ‘ جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں اور جن دستاویزات کا حوالہ دیا جارہا ہے، ان پر کسی کے دستخط نہیں ہیں‘ عمران خان نے یہ خود کہانی تیار کی ہوئی ہے‘ خان صاحب آپ پچھلے دروازوں سے وزیراعظم نہیں بن سکتے‘ پچھلے تمام دروازے بند کردیئے گئے ہیں‘ قلابازی خان کی قلا بازیوں سے کچھ نہیں ہوگا‘ عمران خان بتائیں قوم کو کہ آپ بیچتے کیا ہیں‘ خان صاحب کچھ کرکے دکھائیں، آپ کو شرم آنی چاہئے، کے پی کے میں کیا کیا ہے آپ نے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر انتہا کردی ہے۔ عمران خان جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں لیکن اپنے بارے میں جواب نہیں دے رہے ہیں۔ عمران خان آج تک کسی فورم پر کوئی الزام ثابت نہیں کرسکے جن دستاویزات کا حوالہ دیا جارہا ہے اس پر کسی کے دستخط نہیں ہیں اور پانامہ سے متعلق عمران خان نے خود ہی کہانی تیار کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں اپنے ہی لگائے ہوئے احتساب کمشنر کو ہٹا دیا ۔کے پی کے میں احتساب کا معاملہ کیوں آگے نہیں بڑھایا جارہا۔ پانامہ پیپرز میں پیش کئے گئے دستاویز دستخط شدہ نہیں ۔محض کاغذ کا ٹکڑا ہے۔ خان صاحب آپ پچھلے دروازے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کا کے پی کے میں بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ کہاں ہے۔ عمران خان جھوٹ‘ فراڈ اور فریب کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ خان صاحب بتائیں اداروں کی پاسداری کون کررہا ہے۔ کون نہیں کررہا اور خان صاحب بتائیں کہ کے پی کے کا سسٹم کہاں ہے۔ قلابازی خان قلابازیوں سے کچھ نہیں ہوگا ۔جھوٹ اور فریب سے عوام کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ہر فورم پر عمران خان کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں قوم کو کہ آپ بیچتے کیا ہیں۔ خان صاحب کچھ کرکے دکھائیں۔ آپ کو شرم آنی چاہئے ۔عمران خان یوٹرن کے ماسٹر اور قلابازی خان ہیں۔ سڑکوں پر نہیں ہر قانونی فورم پر الزام کا جواب دیں گے۔ عمران خان پچھلے دروازے کی تلاش میں ہیں خان صاحب پچھلے تمام دروازے بند ہیں۔ آپ نے دو سال میں قوم کو تباہ کردیا ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ عمران خان کو چھوڑ رہے ہیں ۔ عمران خان جھوٹ بول بول کر قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں۔ (ن غ)
عمران خان نے عوام سے جھوٹ بول بول کر انتہا کردی ‘ جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان



















































