اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرتجزیہ کارحامدمیرنے کہاہے کہ وفاقی حکومت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوunder estimateکررہی ہے جوکہ درست نہیں ہے ۔ایک نجی ٹی وی پرتحریک انصاف کے 30اکتوبرکے احتجاج پرتبصرہ کرتے ہوئے حامدمیرنے انکشاف کیاہے کہ عمران خان اس وقت Do and Dieکی پوزیشن میں ہیں ۔اگرانہوں نے اب بھی کچھ نہ کیاتواس کااثرآئند ہ الیکشن پربھی پڑے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ایک طرف انہوں نے حکومت کومشکل میں ڈال رکھاہے اوردوسری طرف خود بھی مشکل فیصلہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ریڈزون نہیں بلکہ بات اس سے آگے جائے گی ۔حامد میرنے کہاکہ جب احتجاج شروع ہوگاتواس وقت عمران خان جواعلانات کریں گے وہ حکومت کے وہم گمان میں بھی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ اورسیاست کوایک جیسانہیں کرناچاہیے لیکن عمران خان کی اب پوزیشن یہ ہے جیساکہ 1992کے ورلڈکپ میں تھی کہ وہ ایک کمزورٹیم کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے تھے اورفائنل جیت کرورلڈکپ جیت لیاتھا۔انہوں نے کہاکہ اب بھی عمران خان کےلئے ایک ٹف پوزیشن ہے اوروہ ہرگزایسافیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وفاقی حکومت ان کوزیرکرلے گی بلکہ اب عمران خان کےلئے یہ احتجاج ایک فیصلہ کن احتجاج ہوگا۔