اسلام آباد (آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے کہاکہ ہم ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے اور رہیں گے بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو بگٹی فوج سے پہلے سرحد پر کھڑے ہوں گے ہم بلوچستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور حقوق کی بات کرتے رہیں گے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہاکہ قبیلہ میرے ساتھ ہے جس نے کسی حکومت سے کوئی لالچ نہیں رکھا میں نے جیل کاٹی مگر بلوچستان کے عوام کے حقوق کی بات کی اور ہم حق کی بات کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ ہیں اگر بھارت کے ساتھ پاکستان کی جنگ ہوئی تو بگٹی قبیلے کے لوگ فوج سے پہلے سرحد پر ملیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ 68 سال سے زیادتی ہو رہی ہے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ بلوچستان کسی کی کالونی نہیں بلوچوں کو ان کا حق دیا جائے ہم نے کبھی آزادی کا نعرہ نہیں لگایا نواب اکبر بگٹی نے ہمیشہ حقوق کی بات کی جنرل مشرف بگٹی کی بات کو اپنی ذات پر لے گئے ان پر حملہ کوہلو میں ہوا انہوں نے ڈیرہ بگٹی پر حملہ کرایا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہو گی کہ آگے کون کھڑا ہو گا انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں انتخابات نہیں سلیکشن کر کے لوگوں کو بٹھایا گیا ہے ہم کہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام جس کو منتخب کریں اسے ہی حکومت کرنے کا حق ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستا میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں تو اسمبلی میں بیٹھے آدھے سے زیادہ چہرے نظر نہیں آئیں گے