فیصل آباد(آن لائن ) وزیر اعظم کے مشیر اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے وفاقی وزیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی اورانشاء اللہ 2018کے انتخابات پھر مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی،2018ء کے انتخابات کی صف بندیا ں شروع ہو گئی ہیں، سیاسی احتجاج آئین و قانون کی حدود میں ہونا چائیے ،عمران خان اپنے سیاسی مفاد کے لیے قومی مفاد سے کھیل رہے ہیں تین سال سے جاری دھرنوں اور سڑکوں کی سیاست چھوڑ کر انہیں نئے انتخابات کے لیے تیاری کرنی چاہیے ۔پی پی پی اور تحریک انصاف کی جنگ مستقبل میں اور زیادہ تیز ہوگی کیوں کہ مسئلہ اس ووٹ بینک کا ہے جو پی پی پی کو چھوڑ کر تحریک انصاف سے جا مِلا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میںیوتھ ونگ ضلع کے عہد یداروں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تین سال کے عرصے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے زندگی کے ہر شعبے میں مثبت تبدیلیاں کیں اس دوران دہشت گردی کے عفریت پر قابو پایا گیا قومی معیشت کو سنبھالا دیاگیا ،زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا،ا توانائی کے نئے منصوبے شروع ہوئے ملک کے تما م حصوں میں شاہرائوں کی تعمیر کا آ غاز ہوا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ان کامرانیوں کو تسلیم کیا گیا عرفان صدیقی نے کہا کہ آج کا کراچی 2013کے کراچی سے بہت مختلف ہے آج کا بلوچستان 2013کے بلوچستان سے بہت بہتر ہے اورقومی زندگی کے تما م شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ تمام منفی پروپیگنڈوں اور میڈیا کے ایک حصے کی منفی مہم کے باوجود عوام نے ہمیشہ سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا اور گذشتہ تین برس میں منعقد ہونے والے ہر سطح کے انتخاب میں مسلم لیگ کو کامیابی دی انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات کی صف بندیا ں شروع ہو گئی ہیں جسمیں ایک بار پھر پاکستان کی تعمیر و ترقی کا راستہ روکنے اور سیاست کو سٹرکوں کا کھیل بنا دینے والوں کو عبرتناک شکست ہوگی ۔بوزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ نواز شریف نے جس جراء ت مندی کے ساتھ کشمیری عوام کی اقوام عالم کے سامنے ترجمانی و نمائندگی کی ہے اور جس طرح بھارت کے حقیقی مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے اس کی مثال پوری قومی تاریخ میں کم ہی ملتی ہے عرفان صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی احتجاج آئین و قانون کی حدود میں ہونا چائیے کیونکہ عوام کے حقوق کی پاسداری کرنی بھی لازم ہو تی ہیں، مریضوں کو ہسپتال لے جانے اور بچوں کو اپنی درسگاہوں تک پہنچنے کا بھی حق حاصل ہے اور تاجروں کو بھی اس حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا کہ وہ اپنے کاروبار جاری رکھ کر بچوں کی روزی کمائیں ۔
اگلی بار کرسی صدارت پر کون براجمان ہوگا ؟ معروف صحافی کی دھماکہ خیز پیشن گوئی سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی















































