ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تباکن اسلحے کی برآمدگی،خانہ جنگی کا منصوبہ،اہم سیاسی جماعت کے خاتمے کے دن آگئے؟

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
کراچی(این این آئی)وزیر اعلی سندھ سید مر ادعلی شاہ نے کہاہے کہ عزیز آباد سے ملنے والے اسلحے کی تحقیقات ہو رہی ،تاہم اسلحہ جہاں سے ملا ہے اس کے قریب جس پارٹی کا دفتر ہے شک ادھرجائے گا ۔ایم کیو ایم استعفے دے یا نہ دے میں اپنا کام کرتا رہوں گا ، بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم قائد سے متعلق بیان سوچ سمجھ کردیا ہوگا۔ وہ سندھ ٹی وی کے عبدالکریم راجپرسے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ وزیر اعلی سندھ مرا دعلی شاہ نے کہاکہ عزیرآباد سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات ہورہی ہے اورجلد اس کے نتائج سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جس مکان سے اسلحہ ملا ہے اس کے قریب ایک سیاسی جماعت کا دفترہے اس لیے شک اسی پرجائے گا تاہم اصل حقائق جوبھی ہوں گے عوام کے سامنے لائیں گے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاکہ عزیز آباد سے پکڑا گیا اسلحہ اور گولہ بارود خانہ جنگ میں استعمال کیا جانا تھا۔ایک خصوصی انٹرویوآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاکہ کراچی عزیزآباد سے پکڑا جانے والا اسلحہ اور گولہ بارود دہشت گردوں کو خانہ جنگی میں استعمال کرنا تھا جبکہ نواب شاہ سے ملنے والا اسلحہ محرم الحرام میں استعمال ہونا تھا۔ کراچی ، حیدرآباد ، خیرپور، نواب شاہ، جیکب آباد ،لاڑکانہ اور شکار پور میں اب بھی دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کریں گے، اسی لیے کوئٹہ واقعے کے بعد گزشتہ روز کراچی میں بھی فائرنگ کے فرقہ وارنہ واقعات ہوئے ہیں۔اے ڈی خواجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی حالات کے باعث جلدی لگائی گئی، محرم سمیت دیگر بڑے مواقعوں پر ڈبل سواری پر پابندی سے فائدہ ہوتا ہے کیوں کہ شہرقائد اور سندھ کے دیگر شہروں میں ہونے والی زیادہ ٹارگٹ کلنگ میں موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا، دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں، مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کو بھی ہدف بنانے کے لئے موٹرسائیکل کا استعمال کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…