چارسدہ میں رات رات قبر کی کھدائی،حیرت انگیز انکشافات
8
اکتوبر 2016
پشاور(این این آئی)چارسدہ میں سینکڑوں سال پرانا کنواں دریافت ہوا ہے۔ شہریوں نے دعوی کیا ہے کہ نامعلوم افراد راتوں رات کھدائی کرکے قیمتی اور نادر اشیاء لے گئے ہیں۔ محکمہ اثار قدیمہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقہ پڑانگ میں نامعلوم افراد نے صدیوں پرانے قبرستان میں راتوں رات قبر کی کھدائی کی جس کے نیچے سے سینکڑوں سال پرانا اینٹوں اور پھتروں سے بنا کنواں برآمد ہوا۔ شہریوں نے دعوی کیا ہے کہ نامعلوم افراد راتوں رات کھدائی کرکے قیمتی اور نادر اشیاء لے گئے اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔میڈیا پر خبر آنے کے بعد محکمہ اثار قدیمہ حرکت میں آئی اور پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کا جائزہ لیا۔ چارسدہ کے قبرستان کی تاریخ ہزاروں سال پرانی بتائی جاتی ہے جسے ایشیاء سب سے دوسرا بڑا قبرستان سمجھا جاتاہے۔ تاریخی ضلع چارسدہ میں گندھارا تہدیب اور برٹش ثقافت کے اثار بھی نمایاں ہے۔ محکمہ اثار قدیمہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں