اسلام آباد(این این آئی)ن لیگ کے ہاتھ سے ’’شیر‘‘نکلنے لگا،بڑا فیصلہ کرلیاگیا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن)کوجلد پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی رپورٹ جمع کرانے تک انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے پرمسلم لیگ (ن)نے جلد پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیااور اس سلسلے میں پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پارٹی عہدیداروں کا انتخاب کیاجائے گا اور میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بھی منتخب کر لیا جائے گا۔