کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ممبر ایڈوکیٹ گلفرازخان خٹک و ہنگامہ آرائی ،بغاوت اور ملکی خودمختاری کے خلاف کام کرنے کے مقدمات میں14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سندھ ہائی کورٹ میں قائم انسداددہشت گردی کی منتظم عدالت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ممبر گلفراز خان خٹک کو پولیس نے پیش کیا اور عدالت سے ۱۴روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔بعدازاں عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزم ایڈوکیٹ گلفراز خان خٹک کو ۱۴ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کیا جبکہ پولیس کو آئیندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔واضع رہے کہ ایڈوکیٹ گلفراز خان خٹک کو گذشتہ روز اے ٹی سی کی عدالت کے باہر سے رینجرز نے گرفتار کیاتھااور گلفراز خان خٹک پر22 اگست کو ہنگامہ آرائی ،بغاوت اور ملکی خود مختاری کے خلاف کام کرنے کے مقدمات درج ہیں۔