منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

’ڈاکٹر عاصم نے توبہ کر لی‘‘

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیسز میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے مستقبل میں سیاست سے توبہ کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ سندھ کے اگلے گورنر کے لئے آپ کا نام لیا جا رہا ہے جس پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ بہت شکریہ مجھے گورنر بالکل بھی نہیں بننا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکار کی قید میں ہوں، باہر کیا سیاست ہو رہی ہے اس کا کچھ علم نہیں ہے۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ میرا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، رہائی پانے کے بعد صرف ڈاکٹری پر توجہ دوں گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر اسلم بھٹہ نے استعفیٰ دے دیاہے جبکہ ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیس میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے استعفی دے دیاہے۔ اسلم بھٹہ نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دیا ، اسلم بھٹہ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم سمیت مختلف ملزمان کی درخواستوں میں نیب کی پیروی کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ نیب کی وکالت بہت وقت لیتی ہے جس کی وجہ سے ان کی پرائیویٹ وکالت متاثر ہو رہی ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کیخلاف 17 ارب کرپشن سے متعلق جے جے وی ایل ریفرنس کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ایڈووکیٹ انور منصور خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین ڈیڑھ سال سے قید میں ہیں۔دوسری جانب عدالت نے جے جے وی ایل کے مالک اقبال زیڈ احمد کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو(نیب) نے ڈاکٹر عاصم کے دبئی میں اسپتال اور دیگر 26کمپنیوں سے متعلق اہم ثبوت حاصل کرلیئےتھے،جنہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق نیب کے دو تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے ڈاکٹرعاصم حسین کے دبئی میں اسپتال ، دیگر جائیداد اور کمپنیوں سے متعلق اہم ترین ثبوت اکٹھے کرلیے تھے۔نیب ذرائع کے مطابق دبئی میں ڈاکٹرعاصم حسین کے اسپتال کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے ان کے علاوہ دبئی سمیت یو اے ای کی دیگر ریاستوں میں قائم ان کی 26کمپنیوں کی تفصیلات اور دیگر ثبوت بھی حاصل کرلیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق کینیڈا کے شہریت یافتہ ڈاکٹرعاصم کے صاحبزادے ڈاکٹر حماد حسین بھی کئی روز سے دبئی میں ہی قیام پذیر ہیں نیب کی ٹیم ان سے اور اسپتال کے دیگر عملے سے پوچھ گچھ کی ہے چند روز پہلے ہی ڈاکٹرعاصم حسین نے پاور آف اٹارنی کے ذریعے دبئی میں اپنی جائیداد بیٹے حماد حسین کے نام منتقل کردی تھی ۔ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف دائر نیب کے دو ریفرنسز میں ان پر وزارت پٹرولیم کے ماتحت اداروں میں 450ارب روپے کی کرپشن، 9 ارب روپے کی زمینوں ، رفاحی پلاٹوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ ، جبکہ تین ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام ہیں ۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے حاصل شدہ ثبوت نیب کورٹ میں پیش کیے جائیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…