کراچی (این این آئی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین رمیش کمار کی عدالت نے سا بق صو بائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اس کے دس سا تھیوں کو بکتر بند گا ڑی پر فائرنگ کے مقد مہ سے با عزت بری کر دیا ہے ڈیڑھ سال قبل بدین پولیس کی مدعیت میں سا بقہ صو بائی وزیر ڈاکٹر زو الفقار مرزا او ر ان کے دس سا تھیو ں جن میں ندیم مغل، رئیس پیروز خا شا ہا نی ، ملک اختر اعوان، غلام محمد عرف دلبر خوا جہ ،وا حد بخش چا نڈیو ،عبد اللہ ملا ح شا مل ہین پت کڑیو گھنور تھا نے پر پولیس کی بکتر بند گا ڑی پر حملے کا مقد مہ درج کیا تھا جو مذ کو رہ عدا لت میں زیر سما عت تھا بدین پو لیس کی جانب سے ڈا کٹر ذو الفقار مرزا سمیت ان کی سا تھیوں الزام ثابت نہ کر سکی جس پر جمع کے روز ایڈیشنل سیشن جج بدی رمیش کما ر کی عدا لت نے ڈاکٹر زوالفقار مرزا سمیت ان کے سا تھیو ن کو با عزت بری کر دیا ہے یاد رہے اس ے پہلے بدین ضلع کے مختلف تھا نو ن پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان ساتھیوں پر قائم چار مقد مات میں بھی عدالت ان کو با عزت بری کر چکی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں