منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے تمام سیاسی جماعتوں کو جھنڈی دکھادی،حیرت انگیز فیصلے کا اعلان

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ہمارا اس طرح سے ساتھ نہیں دے رہیں جس طرح ان کو دینا چاہیے ،پی ٹی آئی کے کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کے معاملے میں ہم نے سولو فلائٹ ہی کرنی ہے اور ہم کسی بھی پارٹی کے ساتھ مل کر یہ کام نہیں کر سکتے ، پارٹی کے 70فیصدر لوگ عمران خان کے پارلیمانی پارٹیز کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے مخالف تھے ، پارٹی میں دھڑے بندیاں اور اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ، 30اکتوبر کو اسلام آباد میں 30ستمبر سے بھی زیادہ عوام اکٹھی کر کے دکھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سنٹرل پنجاب کے 9اضلاع سے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان ، ایم پی اے شعیب صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ مخالف جماعتیں کہتی ہیں کہ پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں عدم شرکت اور اسلام آباد کو بند کرنے کی بات کر کے عمران خان سولو فلائٹ کر رہا ہے لیکن یہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ ہم نے اسلام آباد بند کرنے کے معاملے پر سولوفلائٹ ہی کرنی ہے کیونکہ ہم کسی بھی پارٹی کے ساتھ مل کر یہ کام نہیں کر سکتے ۔ دوسری اپوزیشن جماعتیں ہمارا اس طرح سے ساتھ نہیں دے رہیں جس طرح ان کو دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 70فیصد لوگ عمران خان کے پارلیمانی پارٹیز کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی مخالفت میں تھے اور صرف 30فیصد حمایت میں تھے ۔ عمران خان نے کہا تھا کہ میں ایسی منافقت نہیں کر سکتا کہ ایک ایسا شخص جس کو میں آئینی وزیر اعظم ہی نہیں مانتا، اس کے ساتھ ہاتھ ملاؤں اور اس کی ہاں میں ہاں ملاؤں ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف میں دھڑے بندیاں اور اختلافات کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں ، اب حالات تبدیل ہوچکے ہیں ، پوری پارٹی متحد ہے ، 30اکتوبر کو 30ستمبر سے بھی زیا دہ عوام اکٹھی ہو گی ۔انہوں نے 30ستمبر کے رائیونڈ جلسے کی کامیابی پر ضلعی آرگنائزنگ کمیٹیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے کارکن حتمی معرکے کی تیاری کریں اور 30اکتوبر کو سنٹرل پنجاب کے 9اضلاع ریکارڈ تعداد میں اسلام آباد کا رخ کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…