پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

معصوم نوجوانوں بیرون ملک نوکری دلانے کادھندہ،آذر بائیجان بھیجے جانیوالوں کیساتھ کیا سلوک ہورہاہے؟لرزہ خیز انکشافات

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016 |

نارنگ منڈی(این این آئی)بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر ایجنٹ کے ہاتھوں ایک ماہ تک قید رہنے والے نوجوان نیم پاگل حالت میں گھر واپس پہنچ گیا ، دلبراشتہ نوجوان محمداحمد ولدنثاراحمدہاشمی کااقدام خودکشی ،اہل محلہ نے جدوجہدکرکے بچالیا ،اہل خاندان کا پریس کلب نارنگ منڈی کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ ،انسانی سمگلروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے اور ملزمان کیخلاف سخت ترین کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔مقامی محلہ محمدپورہ کے مظلوم نوجوان محمداحمدنثارہاشمی نے روتے ہوئے میڈیاکو بتایاکہ وہ درزی کاکام کرتاتھا اسے شاہدمنیررحمانی سکنہ رتہ گجراں نے ورغلایااوربیرون ملک آذربائیجان بھجوانے کیلئے سبز باغ دکھائے اور ساڑھے چھ لاکھ روپیہ ہتھیالیابعدازاں آذربائیجان پہنچاتومعلوم ہواکہ یہ وزٹ ویزاہے جب احتجاج کیا تومعلوم ہوا کہ ملزم شاہدمنیررحمانی کاوالد منیر رحمانی آذربائیجان میں اس گھناؤنے کاروبار کاسرغنہ ہے منیر رحمانی نے مجھے آذربائیجان میں قیدکرلیا اور ایک ماہ تک غیرانسانی سلوک کرتارہا اور دھمکیاں دیتارہا اس دوران ایک دن موقع پاکر اس کی قیدسے آزادہوگیا اور جدوجہدکرکے واپس نارنگ منڈی آگیااب ملزمان قانونی کارروائی سے روکنے کیلئے مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور پیسے واپس دینے کی بجائے پوری غنڈہ گردی کامظاہرہ کیاجارہاہے کہاں جاؤں کیاکروں اپنامکان فروخت کرکے روزی روٹی کیلئے بیرون ملک گیا اور اب کرائے کے مکان پردربدر بھٹک رہاہوں کوئی شنوائی نہیں ہورہی پنچایت نے بھی میرے حق میں فیصلہ دے دیاہے واضح رہے کہ سفاک اور بے رحم گینگ نے میرے علاوہ نصف درجن بیروزگارنوجوانوں سے لاکھوں روپے بٹورے ہیں اور تمام لٹنے والے بے یارو مددگار حکومتی توجہ کے مستحق ہیں خدارا ہمیں انصاف فراہم کیاجائے انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے انسانی ہمدردی کے تحت ملزمان کیخلاف سخت ترین کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن حکومت سندھ کے ہاتھوں حیدر آباد سے گرفتار 17 گریڈ کے افسر غلام شبیر نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں،انہوں نے150 سرکاری نوکریوں کو فروخت کرنے کا اعتراف کیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے ہاتھوں تین روز قبل حیدر آباد سے گرفتار 17 گریڈ کے افسر غلام شبیر نے سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں۔ غلام شبیر نے اعتراف کیا کہ اس نے 150 سرکاری نوکریوں کو فروخت کیا۔ سرکاری نوکریاں 2 سے 15 لاکھ میں فروخت کی اور یہ کام وہ دو سال سے کر رہا تھا۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ حیدر آباد عرفان مختار کے مطابق غلام شبیر نے اپنے ساتھیوں کے ناموں سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔ غلام شبیر کا تمام سرکاری ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ آفس سپریڈنٹ غلام شبیر گریڈ17 میں ڈی سی آفس حیدر آباد میں تعینات تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…