منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

گرج چمک بارشیں ، محکمہ موسمیات نے عوام کو زبردست خوشخبری سنادی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن ٗ بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محمد فاروق نے آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکانفیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ٗ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔جبکہ ملک کے دیگر ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن ٗ بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقوں فیصل آباد24، نورپورتھل01، خیبرپختونخوا کے اضلاع مالم جبہ11، پٹن10،سیدوشریف06، کالام05، دروش03، لوئردیر02، بالاکوٹ01، کشمیر کے اضلاع گڑھی دوپٹہ01، مظفرآباد01، گلگت بلتستان کے علاقوں گوپس01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی ۔ دریا:سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد82000کیوسک اور اخراج :105000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 18000کیوسک اور اخراج 18000کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد15600کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 30300 کیوسک اور اخراج8000کیوسک۔بیراج :جناح: آمد125200کیوسک اور اخراج 117200کیوسک،چشمہ: آمد119400کیوسک اوراخراج 110000 کیوسک، تونسہ:آمد102200 کیوسک اور اخراج86300کیوسک، پنجند: آمد16000کیوسک اور اخراجNil، گدو: آمد 120600 کیوسک اور اخراج 95800کیوسک، سکھر: آمد90600 کیوسک اور اخراج 37800 کیوسک، کوٹری:آمد29900کیوسک اور اخراج 1600کیوسک۔ریزروائرز : تربیلا: ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1517.92فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ4.577ملین ایکڑ فٹ۔منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1219.55 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.700ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 637 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.200 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعہ کی صبح 6 بجے کی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…