جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پرویزمشرف کیلئے خوشخبری،اہم شخصیت نے جماعت میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی شرعی عدالت کے سابق جج جسٹس (ر) قاضی عبدالوحید صدیقی نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف واحد لیڈر ہے جس پر کرپشن کا الزام نہیں ، آل پاکستان مسلم لیگ ملک کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعت ہے ، دھرتی ماں کی حیثیت رکھتی ہے ، جس جنرل نے دو جنگیں لڑی ہوں اور آرمی چیف و ملک کا سربراہ رہ چکا ہو وہ اپنی ماں کا غدار کیسے ہو سکتا ہے ، پرویز مشرف کے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں ، ان پر آرٹیکل 6 لاگو نہیں ہو سکتا ، 2013ء کے انتخابات میں صادق اور امین کو الیکشن سے باہر کر کے ملک کرپٹ اور چوروں کے حوالے کر دیا گیا ، سب جانتے ہیں پارلیمنٹ میں بیٹھے نمائندگان کتنے صادق اور امین ہیں ، ملک کو کوئی بچا سکتا ہے تو وہ پرویز مشرف ہے جس نے ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ لگایا۔ عدالتوں میں زیر التواء مقدمات میں پرویز مشرف کا دفاع کروں گا اور ثابت کروں گا کہ وہ غدار نہیں بلکہ محب وطن ہیں۔ گزشتہ روز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور اے پی ایم ایل شعبہ خواتین فیڈرل کیپیٹل کی صدرسیدہ فردوس کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سوا باقی جماعتیں کرپشن کاگڑھ بن چکی ہیں جس سے ملک کی سالمیت خطرے سے دوچار ہے ، مخالفین کوشش کے باوجود آج تک پرویز مشرف پر ایک روپیہ کرپشن ثابت نہیں کر سکے ، پرویز مشرف کو گزشتہ عام انتخابات میں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا ، رشوت اور دھاندلی کے پیداوار نمائندگان میں غیرت اور شرم و حیاء تک نہیں ، پرویز مشرف نے ہمیشہ ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کی ، اب ہارس ٹریڈنگ نہیں گدھا ٹریڈنگ ہو رہی ہے ، بغاوت سمیت پرویزمشرف پر آج تک کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا لیکن اس کے باوجود انہیں الیکشن لڑنے سے روکا گیا ، سب جانتے ہیں پارلیمنٹ میں بیٹھے افراد کتنے صادق و امین اور محب وطن ہیں۔ پرویز مشرف کو صادق اور امین کی آڑ میں انتخابات سے باہر کر کے ملک چوروں اور لٹیروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ، عدالتوں میں ان کا دفاع کروں گا اور ثابت کروں گا کہ وہ غدار نہیں بلکہ محب وطن ہیں اور اپنے اندر ملک و قوم کا درد رکھتے ہیں۔ قائداعظم نے آل انڈیا مسلم لیگ بنا کر پاکستان بنایا تھا اور جنرل(ر)پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ بنائی ہے اور یہی اصل مسلم لیگ ہے۔اس لئے اس میں شمولیت اختیار کررہا ہوں۔اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے صحافیوں کو بتایا کہ پارٹی سربراہ سید پرویز مشرف گزشتہ تین روز سے امریکہ میں زیر علاج ہیں ، سی ٹی سکین سمیت دیگر ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور آج جمعہ سے ان کا علاج شروع ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرویز مشرف کی کمر کی تکلیف ہر وقت نہیں رہتی بلکہ یہ اچانک ہوتی ہے ، پرویز مشرف کی نقل و حرکت پر تنقید کرنیوالوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے ، پرویز مشرف کے علاج کا مقصد یہی ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہو جائیں اور ان کی یہ تکلیف دور ہو جائے تا کہ وہ ملک و قوم کی قیادت کر سکیں۔ انہوں نے جسٹس (ر) قاضی عبدالوحید صدیقی کی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا بھرپور خیر مقدم کیا اور ان کے خلاف نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…