بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے ایسی کیابات کہہ دی کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماحیران رہ گئے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے داخل ہوئے تو وہاں اسد عمر سمیت دیگر اہم رہنماءاستقبال کیلئے موجود تھے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسد عمر سے کہا کہ ”مبارک ہو ،پارلیمنٹ میں جھگڑا ہوگیا۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پیچا پڑ گیا ہے۔اور سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑگیا ہے۔“جس پر اسد عمر عمران خان کاپارلیمنٹ میں جھگڑے کی بات سن کرحیران رہ گئے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 30اکتوبرکوملک بھرسے ہمارے کارکن اسلام آبادپہچیں گے اوراس وقت ہمارااحتجاج ختم ہوگاجب نوازشریف مستعفی ہوکراحستاب کےلئے پیش ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کے خاتمے کی تاریخ وہی ہوگی جس وقت نوازشریف استعفی دیں گے اس سے قبل ہمارااحتاج جاری رہے گا۔اب نوازشریف ٹھہرجاناناممکن ہوگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ شریف کے ہوتے ہوئے ادارے شفاف طریقے سے کام نہیں کرسکتے ۔پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی طرح مائنس ون فارمولا لائے اور آصف زر داری سے جان چھڑائے ٗ نوازشریف اور آصف زرداری کرپشن کے بادشاہ ہیں ٗدونوں ملی بھگت سے احتساب کو سبوتا ژ کرینگے ٗآصف زرداری، ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کو چھڑانے کیلئے پاناما کو استعمال کررہے ہیں ٗ خورشید شاہ وزیر اعظم کے پے رول پر ہیں ٗ عوام 30اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے ٗ وزیر اعظم کے استعفے یا احتساب تک حکومت چلانے نہیں دینگے ٗ موٹوگینگ جھوٹے الزامات لگارہاہے،تحریک انصاف دھرنے کی پلاننگ کررہی ہے،اپنے مطالبوں کے حصول تک اسمبلی کابائیکاٹ جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ آنے پر ہم پر تنقید ہوئی تاہم آج جواسمبلی میں ہوا انہیں اسی بات کا ڈرتھا اور وہ اسی لیے نہیں گئے ٗآج کی لڑائی سے اچھا پیغام نہیں گیا ٗہم اے پی سی میں اپنا مؤقف واضح طور پر پیش کرچکے تھے جس میں ہم نے واضح پیغام دیا تھا کہ مسئلہ کشمیر پرسب ایک ہیں۔عمران خان نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کی جارہی ہے حالانکہ میاں صاحب پر کرپشن ثابت ہوچکی میں نوازشریف کو وزیراعظم ماننے کیلئے تیار نہیں ٗ وزیراعظم کے احتساب سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی، بلاول بھٹو نوازشریف کو غدار کہہ چکے ہیں اور پھر ان سے پارلیمنٹ میں ہاتھ بھی ملایا، میں آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی طرح اچھا سیاست دان نہیں اس لیے ایسی منافقت نہیں کرسکتا کہ کسی کو غدار بھی کہوں اور پھر پارلیمنٹ میں جا کر اس سے ہاتھ بھی ملاؤں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ خورشید شاہ جو کچھ اسمبلی میں کررہے ہیں اس سے زیادہ فرینڈلی اپوزیشن اور کیا ہوسکتی ہے لیکن سب کچھ جاننے کے بعد بھی ہم نے ٹی اور آرز میں اپوزیشن کا ساتھ دیا خورشید شاہ پر خود کرپشن کے الزامات ہیں، اس کے باوجود ان کے پیچھے کھڑا ہوا تاکہ کوئی یہ نہ کہے عمران خان پارلیمنٹ کو نہیں مانتا اور صرف سڑکوں پر نکلنے کی بات کرتا ہے، وہ بتانا چاہتے ہیں اگر ہم سڑکوں پر نہ نکلتے تو پاناما لیکس بھی کرپشن کے تمام پرانے معاملات کی طرح دب جاتا۔چیرمین تحریک انصاف نے کہاکہ نوازشریف اور آصف زرداری کرپشن کے بادشاہ ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ آپس میں ملے ہوئے ہیں لیکن پیپلزپارٹی میں اعتزاز احسن جیسے لوگ موجود ہیں جو واقعی چاہتے ہیں کہ نوازشریف کا احتساب ہو تاہم آصف زرداری جب تک موجود ہیں ایسا کچھ نہیں ہوسکتا کیوں کہ ان دونوں پر کرپشن کے کیسز ہیں، بلاول کچھ بھی بول لیں کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے خلاف وہ کام کرگئے جو کوئی آمر بھی نہیں کرسکا۔ اس لئے ان کا پیپلزپارٹی کے دوستوں کو مشورہ ہے کہ وہ بھی ایم کیو ایم کی طرح مائنس ون فارمولہ لائیں اور آصف زرداری سے جان چھڑائیں۔عمران خان نے کہا کہمجھے ملکی اداروں سے کوئی امید نہیں، اب صرف سپریم کورٹ سے انصاف کی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ آپ نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر سوموٹو لیا تو اتنے بڑے کرپشن کیس جس کے ثبوت بھی موجود ہیں اس پر کارروائی کیوں نہیں کررہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ 30 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں، ہم وزیراعظم کے استعفے یا احتساب تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے اور ان کو حکومت نہیں کرنے دیں گے کیوں کہ یہ سب کچھ عوام کے مستقبل کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں پارٹیوں نے ملک کو مقروض کردیا اور یہ اندر سے ملے ہوئے ہیں جو ایک دوسرے کی کرپشن بچا بچا کر ملکی ادارے تباہ کررہے ہیں جب کہ اگر آج عوام نے فیصلہ نہیں کیا تو ان کے بچے بھی کل آپ پر حکمرانی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کو چھڑانے کے لیے پاناما کو استعمال کررہے ہیں۔ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری وزیراعظم نوازشریف کو چورکہہ کر پھرمسکراکرملتے ہیں،ان لوگوں نے ہماری اخلاقیات کو تباہ کر دیا ہے انہوںنے کہاکہ نوازشریف آئس لینڈکے وزیراعظم کی تقلیدکرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں،نوازشریف خودکواحتساب کیلیے پیش کریں۔ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ خورشید شاہ وغیرہ کہتے ہیں کہ انہوں نے سولو فلائٹ لے لی ہے،جب دیکھا کے ٹی او آرپر پیش رفت نہیں ہورہی تو سڑکوں پر آئے ۔عمران خان نے کہا کہ موٹوگینگ جھوٹے الزامات لگارہاہے،تحریک انصاف دھرنے کی پلاننگ کررہی ہے،اپنے مطالبوں کے حصول تک اسمبلی کابائیکاٹ جاری رکھیں گے،مودی ہرجگہ پاکستان کو تنہا کرتا رہا اور انہوں نے دوستی کی،اگریہاں سے غلط سگنل نہ دیا ہوتا تو آج مودی ایسا نہ ہوتا ٗپاکستان میں جمہوریت نہیں مافیا کریسی ہے اور ایک دوسرے کی کرپشن بچاتے ہوئے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…