جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف کس کانام لینے سے ڈرتے ہیں ،30اکتوبرکوکیاہوگا؟شیخ رشید نے حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف مودی اور کلبھوشن کا نام لینے سے ڈرتے ہیں،ہمارے حکمران بھارت سے تجارت کرنے کا ہی سوچتے ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ30اکتوبر کو اتنے لوگ جمع ہوں گے کہ سب پریشان ہو جائیں گے،ہم ٹرینیں ، جہاز اور آئل ٹینکرز کو روک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،بھارت پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چور مچائے شور والا کھیل کھیلا جا رہا ہے نواز شریف مجھ سے آنکھیں ملا کر بات نہیں کر سکتے ،قبضہ گروپ کو پتہ ہے اگر حکومت سے اترے تو سیدھا جیل جائیں گے۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق مشترکہ اجلاس پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید بھی بول پڑے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اجلاس محض ٹوپی ڈرامہ ہے، یہ سب ایک دوسرے کا بیچ بچاؤ کررہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ مسئلہ کشمیرسے ایوان کی دلچسپی کا حال یہ ہے کہ وزیراعظم ہی غیر حاضر ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کاپارلیمنٹ کے اجلاس کے بائیکاٹ کافیصلہ درست تھا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے عیاری سے کام لیااوراپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کےلئے اجلاس بلایاہے ۔شیخ رشید نے کہاکہ حکومت کےخلاف عمران خان کے احتجاج میں میں اورمیری جماعت کے کارکن بھی بھرپورشرکت کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان میری جماعت کااتحادی ہے اورہرکام میں اپنے اتحادیوں کی مشاورت سے کرتاہوں ۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے عمران خا ن کے اعلان کے برعکس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کافیصلہ نہیں کیاتھااورایوان کی کارروائی میں شرکت کی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 30اکتوبرکوملک بھرسے ہمارے کارکن اسلام آبادپہچیں گے اوراس وقت ہمارااحتجاج ختم ہوگاجب نوازشریف مستعفی ہوکراحستاب کےلئے پیش ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کے خاتمے کی تاریخ وہی ہوگی جس وقت نوازشریف استعفی دیں گے اس سے قبل ہمارااحتاج جاری رہے گا۔اب نوازشریف ٹھہرجاناناممکن ہوگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ شریف کے ہوتے ہوئے ادارے شفاف طریقے سے کام نہیں کرسکتے ۔پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی طرح مائنس ون فارمولا لائے اور آصف زر داری سے جان چھڑائے ٗ نوازشریف اور آصف زرداری کرپشن کے بادشاہ ہیں ٗدونوں ملی بھگت سے احتساب کو سبوتا ژ کرینگے ٗآصف زرداری، ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کو چھڑانے کیلئے پاناما کو استعمال کررہے ہیں ٗ خورشید شاہ وزیر اعظم کے پے رول پر ہیں ٗ عوام 30اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے ٗ وزیر اعظم کے استعفے یا احتساب تک حکومت چلانے نہیں دینگے ٗ موٹوگینگ جھوٹے الزامات لگارہاہے،تحریک انصاف دھرنے کی پلاننگ کررہی ہے،اپنے مطالبوں کے حصول تک اسمبلی کابائیکاٹ جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ آنے پر ہم پر تنقید ہوئی تاہم آج جواسمبلی میں ہوا انہیں اسی بات کا ڈرتھا اور وہ اسی لیے نہیں گئے ٗآج کی لڑائی سے اچھا پیغام نہیں گیا ٗہم اے پی سی میں اپنا مؤقف واضح طور پر پیش کرچکے تھے جس میں ہم نے واضح پیغام دیا تھا کہ مسئلہ کشمیر پرسب ایک ہیں۔عمران خان نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کی جارہی ہے حالانکہ میاں صاحب پر کرپشن ثابت ہوچکی میں نوازشریف کو وزیراعظم ماننے کیلئے تیار نہیں ٗ وزیراعظم کے احتساب سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی، بلاول بھٹو نوازشریف کو غدار کہہ چکے ہیں اور پھر ان سے

پارلیمنٹ میں ہاتھ بھی ملایا، میں آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی طرح اچھا سیاست دان نہیں اس لیے ایسی منافقت نہیں کرسکتا کہ کسی کو غدار بھی کہوں اور پھر پارلیمنٹ میں جا کر اس سے ہاتھ بھی ملاؤں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ خورشید شاہ جو کچھ اسمبلی میں کررہے ہیں اس سے زیادہ فرینڈلی اپوزیشن اور کیا ہوسکتی ہے لیکن سب کچھ جاننے کے بعد بھی ہم نے ٹی اور آرز میں اپوزیشن کا ساتھ دیا خورشید شاہ پر خود کرپشن کے الزامات ہیں، اس کے باوجود ان کے پیچھے کھڑا ہوا تاکہ کوئی یہ نہ کہے عمران خان پارلیمنٹ کو نہیں مانتا اور صرف سڑکوں پر نکلنے کی بات کرتا ہے، وہ بتانا چاہتے ہیں اگر ہم سڑکوں پر نہ نکلتے تو پاناما لیکس بھی کرپشن کے تمام پرانے معاملات کی طرح دب جاتا۔چیرمین تحریک انصاف نے کہاکہ نوازشریف اور آصف زرداری کرپشن کے بادشاہ ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ آپس میں ملے ہوئے ہیں لیکن پیپلزپارٹی میں اعتزاز احسن جیسے لوگ موجود ہیں جو واقعی چاہتے ہیں کہ نوازشریف کا احتساب ہو تاہم آصف زرداری جب تک موجود ہیں ایسا کچھ نہیں ہوسکتا کیوں کہ ان دونوں پر کرپشن کے کیسز ہیں، بلاول کچھ بھی بول لیں کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے خلاف وہ کام کرگئے جو کوئی آمر بھی نہیں کرسکا۔ اس لئے ان کا پیپلزپارٹی کے دوستوں کو مشورہ ہے کہ وہ بھی ایم کیو ایم کی طرح مائنس ون فارمولہ لائیں اور آصف زرداری سے جان چھڑائیں۔عمران خان نے کہا کہمجھے ملکی اداروں سے کوئی امید نہیں، اب صرف سپریم کورٹ سے انصاف کی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ آپ نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر سوموٹو لیا تو اتنے بڑے کرپشن کیس جس کے ثبوت بھی موجود ہیں اس پر کارروائی کیوں نہیں کررہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ 30 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں، ہم وزیراعظم کے استعفے یا احتساب تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے اور ان کو حکومت نہیں کرنے دیں گے کیوں کہ یہ سب کچھ عوام کے مستقبل کیلئے ہے۔ انہوں نے

کہا کہ ان دونوں پارٹیوں نے ملک کو مقروض کردیا اور یہ اندر سے ملے ہوئے ہیں جو ایک دوسرے کی کرپشن بچا بچا کر ملکی ادارے تباہ کررہے ہیں جب کہ اگر آج عوام نے فیصلہ نہیں کیا تو ان کے بچے بھی کل آپ پر حکمرانی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کو چھڑانے کے لیے پاناما کو استعمال کررہے ہیں۔ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری وزیراعظم نوازشریف کو چورکہہ کر پھرمسکراکرملتے ہیں،ان لوگوں نے ہماری اخلاقیات کو تباہ کر دیا ہے انہوںنے کہاکہ نوازشریف آئس لینڈکے وزیراعظم کی تقلیدکرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں،نوازشریف خودکواحتساب کیلیے پیش کریں۔ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ خورشید شاہ وغیرہ کہتے ہیں کہ انہوں نے سولو فلائٹ لے لی ہے،جب دیکھا کے ٹی او آرپر پیش رفت نہیں ہورہی تو سڑکوں پر آئے ۔عمران خان نے کہا کہ موٹوگینگ جھوٹے الزامات لگارہاہے

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…