اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آصف زرداری پاگل قرار،عمران خا ن کے متنازع بیان کے بعد نئی جنگ چھڑ گئی،اہم پی پی رہنماکوسنگین دھمکیاں

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آصف زرداری کے خلاف متنازع بیان کے بعد دونوں پارٹیز کے رہنمائوں کے درمیان گرما گرم بیانات کاتبادلہ اور لفظی جنگ شروع ہو گئی ، توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن ) سے ہٹا کر ایک دوسرے کی طرف کردیا ،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے آصف زرداری کو پاگل قرار دے دیا جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ تو پروگرام کے دوران بار بار دھمکی دیتے رہے کہ وہ ان کے سامنے ہوتو وہ ان کو نہیں چھوڑتے ۔پیپلزپارٹی کے رہنما صابر بلوچ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک دوسرے پر الزامات لگتے رہتے ہیں مگر عمران خان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی پارٹی کے لیڈر کے بارے میں ایسی بات کریں ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔گفتگو میں مراد سعید نے کہا کہ آصف زرداری ڈکلیئرپاگل ہے اور اس کے پاگل ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے ۔ پاکستان مین جب کرپشن کی بات ہوتی ہے تو آصف زرداری کا نام اپنے آپ لوگوں کی زبان پر آجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے چور، قاتل اور لٹیرے ہیں ،یہ کرپشن کے خلاف بات نہیں کرسکتے۔مراد سعید پروگرام میں پیپلزپارٹی کے رہنما کو مبینہ طور پر بار بار دھمکیاں دیتے رہے کہ اگر صابر بلوچ ان کے سامنے ہوتے تو وہ ان کو نہیں چھوڑتے ۔ پروگرام میں صابر بلوچ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک دوسرے پر الزامات لگتے رہتے ہیں مگر عمران خان کو اس طرح کسی پارٹی کے لیڈر کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی ۔ عمران خان کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ کس وقت کیا بات کرنی چاہیے ۔ وہ ایک پاگل آدمی ہے اس کی پارٹی کے سینئر افراد کو انہیں سمجھانا چاہیے تھا کہ کسی پارٹی کے لیڈر کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…