پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ کوبڑاجھٹکا،اہم ترین رکن اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف دونوں اپ سیٹ ہیں وزراءحکومت چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں پارٹیاں اپ سیٹ ہیں، (ن) لیگ کے وزراءحکومت کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، عبدالحکیم بلوچ کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔اس موقع پرعبدالحکیم بلوچ نے ملاقات کے دوران بلاول بھٹوکی قیادت پراعتماد کااظہارکیااورکہاکہ پارٹی کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ کوپوراکرنے کی مکمل کوشش کروں گااورکارکنوں کی امیدوں پرپورااتروں گا۔

کشمیر کے ایشو پر قومی یکجہتی کے لئے طلب کیا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن اور حکومت کے ایک دوسرے پر کرپشن ، غداری کے الزامات اور مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے الزامات کی نذر ہو گیا۔حکومت کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے الزام لگایا کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور اعتزاز احسن نے سکھوں کی لسٹین راجیو گاندھی کو فراہم کر کے خالصتان کی تحریک کو نقصان پہنچایا ان کے الزام کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے ایوان میں شدید شور مچایا اور ایوان کے اندر مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعروں سے گونج اٹھا اور ایوان مچھلی بازار بن گیا اپوزیشن اراکین نے وزیر اعظم نواز شریف کی کرپشن بارے پانامہ ، پانامہ کے نعرے بھی لگائے ایوان کے اندر ہنگامہ اس وقت شدید ہوا جب اعتزاز احسن نے اپنی تقریر مین نواز شریف کو کرپٹ وزیر اعظم قرار دیا اور مودی کو کرپشن سے پاک وزیر اعظم قرار دیا حکومت نے اعتزاز احسن کے الزامات کا جواب کی ذمہ داری سینیٹر مشاہد اللہ خان کو سونپی جس نے بے نظیر بھٹو اور اعتزاز احسن پر الزامات کی بارش کر دی اور کہاکہ پانامہ میں نواز شریف کا نام نہیں بلکہ بے نظیر بھٹو کا نام آیا ہے نواز شریف کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ایوان سے واک آؤٹ کرنے کی دھمکی دی تو سپیکر نے دھمکی دی کہ ایوان کا ماحول سازگار نہ ہوا تو اجلاس ملتوی کر دیں گے تاہم جماعت اسلامی کے سراج الحق ، آفتاب احمد شیرپاؤ اور اچکزئی کی ذاتی کووش کے نتیجہ میں پیپلزپارٹی نے اجلاس سے واک آؤٹ کا پروگرام موخر کر دیا اعتزاز احسن نے کہاکہ نواز شریف نے گالم گلوچ بریگیڈ بنا رکھی ہے جو اپوزیشن پر غلط الزامات اور گالم گلوچ سے حملے کرتے ہیں اعتزاز احسن نے کہا کہ سکھوں کی لسٹیں نہ میں نے بھارت کو دی ہیں اور نہ کوئی لسٹ میرے پاس تھیں اگر میں غدار ہوں تو نواز شریف نے مجھے اپنا وکیل کیوں بنایا۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جو کچھ کشمیر میں اٹوٹ انگ کے نام پر آگ لگی ہوئی ہے ہندوستان کی سات لاکھ فوج کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں کبھی جبر اور خون بہانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
بھارتی فوج کشمیری عوام کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں آج تری پورہ بہار میں پاکستانی جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں اورمودی سرکار اپنے ہی ملک میں تنہائی کا شکار ہو گئے ہیں مودی سرکار دنیا کو اصل حقائق سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر نے پوری قوم کی نمائندگی کی ہے بچپن سے ہی سن رہے ہیں کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اٹوٹ انگ وہ ہوتا ہے کہ جو کہ آپ کے ساتھ ہو اور یہ ایسا اٹوٹ انگ ہے کہ اسے ساتھ رکھنے کیلئے سات لاکھ فوج تعینات ہے جواہر لال نہرو نے خود ہی اسے مقبوضہ علاقہ قرار دیا

میاں نواز شریف نے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اٹھایا اور وزیر اعظم کی کشمیرکے حوالے سے کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ آسیہ اندرابی نے جو وزیراعظم کے بارے میں کہا وہ سب کے سامنے ہے علی گیلانی ، یٰسین ملک ، میر واعظ عمر فاروق نے نواز شریف کی کشمیر کے حوالے سے پالیسی کوسراہا ہے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے حوالے سے تمام ثبوت اور دستاویزات اقوام متحدہ میں آج بھی موجود ہیں میاں نوازشریف بھڑکیں مارنے والے نہیں ہیں اور جب بھارتی وزیر اعظم پاکستان آئے تو کشمیر کے بورڈ ہٹائے گئے اور وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے دور میں ایک نمائندے نے خالصتان کے حوالے سے بھارت کو ثبوت پیش کئے ہیں اگر نواز لیگ 2018ء میں الیکشن جیتی تو نواز شریف وزیراعظم ہونگے اور آپ جیل میں ہونگے ایک پارٹی جو کہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئی حالانکہ عمران خان نے ٹی وی پر خود کہا تھا کہ وہ ایوان میں شریک ہونگے پوری پاکستان کی قوم میاں نواز شریف کی قیادت میں اخلاقی ، سیاسی سماجی امداد کرتی رہے گی آج جو تحریک چل رہی ہے تو وقت دور نہیں کہ جب کشمیر کی عوام بھی آزادی کی کرن دیکھیں گے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد صرف کشمیر کے مسئلہ پر بات کرنا تھا اگر حکومت پر تنقید کی جائے تو پھر اپوزیشن کا کیا فائدہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…