اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکرپرسن جاوید چوہدری نے اپنے ایک تجزیے میں کہاہے کہ ملکی تاریخ میں اعلی سطح پرتین نکات پہلی بارعالمی سطح پراٹھائے گئے ہیں ان میں پہلاقومی سلامتی کے ایشوپرتمام قوم ایک ہے ، دوسراکشمیرکے ایشوپرپاکستانیوں کاموقف ہے اور تیسرایہ کہ اگربھارت نے سند ھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تویہ اعلان جنگ سمجھاجائے گا۔جاوید چوہدری نے اپنے تجزیے میں کہاکہ اس موقع پرعمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کابائیکاٹ کیاہے ۔۔انہوں نے کہاکہ پانامالیکس پرعمران خان کاموقف درست ہے لیکن ایک ایسے لمحے میں جب پاکستان کی پارلیمنٹ میں تین بڑے نکات پرسب قومی نمائندے ایک ہیں تواس صورتحال میں عمران خان کوبھی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوکریکجہتی کااظہارکرناچاہئے تھااورپارلیمنٹ میں دنیاکویہ پیغام دیناچاہیے تھاکہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن قومی مفادات پرتمام سیاسی جماعتیں اورعوام ایک ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان یہ سوچ رہے ہوں گے کہ وہ اسلام آبادکوبندکرکے پانامالیکس پراپناموقف تسلیم کرالیں گے تویہ بات ان کی درست ہے لیکن ایک قومی معاملے پرعمران خان کودیگرعوامی نمائندوں کے ساتھ ہوناچاہیے تھا۔