بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بڑی تعداد میں برآمد ہونیوالا اسلحہ کن ممالک کاتھا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بڑی تعداد میں برآمد ہونیوالا اسلحہ کن ممالک کاتھا؟حیرت انگیزانکشاف،ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس مشتاق مہر نے کہاہے کہ پولیس نے کراچی کے علاقے نائن زیرو کے قریب ایک بند مکان سے بھاری تعداد میں سرکاری اور نیٹو کا اسلحہ، گولہ بارود اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد کرلی ہیں۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس مشتاق مہر نے بتایا کہ صبح 5 بجے کے قریب ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر نائن زیرو کے قریب ایک بند مکان پر چھاپہ مارا گیا۔ مکان میں بنائی گئی زیرزمین پانی کے ٹینک سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہواہے۔انہوں نے بتایا کہ برآمد کئے گئے اسلحے میں راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گنز، کلاشنکوف ، ایل ایم جی ، ایس ایم جی ، جی 3، ایم 16 رائفل ، اسانئپر رائفل نائن ایم ایم پستول سمیت جدید اسلحہ شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ برآمدہونے والے اسلحے میں200سے زائدراکٹ لانچر اور ہزاروں کی تعداد میں رائفل گرینیڈ اورلاتعداد گولیاں بھی شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گھرسے اب تک جتنا اسلحہ برآمد ہوا ہے اتنا شہر کی تاریخ میں اب تک کسی کارروائی میں نہیں پکڑا گیا،پولیس نے اسلحے کی برآمدگی کے لیے آپریشن رات 12بجے شروع کیا اوریہ آپریشن صبح ساڑھے نو بجے تک جاری رہا۔مشتاق مہر نے بتایا کہ یہ اسلحہ 9 اور 10 محرم الحرام کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کہ یہ مکان کس کے نام پر ہے، کب سے بند تھا، آخری مرتبہ یہاں کون آیا، کیا مکان کسی کو کرائے پر دیا گیا تھا اور یہ اسلحہ کراچی میں ہونے والی کسی دہشت گردی یا تخریب کاری میں تو استعمال نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے عدم گرفتار ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ کا اندراج کرکے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں و انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مربوط روابط پر مشتمل تمام تر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔مشتاق مہر نے اس موقع پر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسلحہ برآمد والی ٹیم کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیاہے۔دریں اثناء اسلحہ 2ہ سے 3 ٹرکوں میں لوڈ کرکے ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لارک کے دفتر منتقل کیا گیا، لیکن اہلکار جلد بازی میں مکان کو سیل کیے بغیر ہی چلے گئے جبکہ مکان کے پانی کے ٹینک میں بڑی تعداد میں گولیاں بھی چھوڑ گئے۔اسلحہ زیر زمین چھپایا گیاتھا اور ہوا کی ترسیل کیلئے پڑوسیوں کے گھروں میں وینٹی لیشن پائپ بھی موجود تھے۔اسلحہ پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جس مکان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے وہ نعیم اللہ نامی شخص کے نام پر ہے، پچھلے 2 سال سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا گیا، گھر کے ایک گرد آلود کمرے میں کیلنڈر بھی لگا ہوا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مکان میں جنوری 2015 سے قبل کسی خاندان کی رہائش تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…