منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ٹیکس چوری ، منی لانڈرنگ ،اثاثہ جات کو کم ظاہر کرنااورآف شور کمپنی کو تین سال چھپائے رکھنا،عمران خان کی مشکل آسان کرنے کی تیاریاں مکمل

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے قانونی ماہرین نے عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائرکردہ ریفرنس کا جواب تیار کر نا شروع کردیا ، اس حوالے سے ضروری دستاویزات بھی حاصل کر لی گئیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ٹیکس چوری ، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کو گوشواروں میں کم ظاہر کرنے جبکہ آف شور کمپنی کو تین سال چھپائے رکھنے کے حوالے سے ایک ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کوبھیجا تھا جسے آگے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا تھا۔باخبر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اس ریفرنس کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے اورعمران خان کا بھر پور دفاع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1981ء سے لے کر 2015ء تک ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کو اپنے گوشواروں میں کم ظاہر کیا جبکہ آف شور کمپنی کو تین سال سے چھپائے رکھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس تمام ثبوت اور تفصیلات کے ساتھ فائل کردا ریفرنس وزنی ہے جس میں عمران خان کے 1981ء سے لے کر 2015ء تک کے ٹیکس، منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات کو اپنے گوشواروں میں کم ظاہر کرنا اور چھپایا گیا ہے۔ عمران خان نے 1983ء سے انگلینڈ میں دو لاکھ پاؤنڈ سے ایک فلیٹ خریدا اور انہوں نے سالانہ اپنی ایک لاکھ پاؤنڈ آمدن ظاہر کی جبکہ انہوں نے دو لاکھ پاؤنڈ کا فلیٹ کس طرح خرید لیا۔ 2016ء میں آف شور کمپنی میں پکڑے گئے ،اس آف شور کمپنی کو 1983ء سے کر لے 2016ء تک چھپائے رکھا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان میں سب سے زیادہ اہمیت اساتذہ کو دی جائے گی کیونکہ ہم اس بات پر یقین کر تے ہیں کہ قومیں ہمیشہ تعلیم سے بنتی ہیں میٹرو سے نہیں ۔ اساتذہ کو تلقین کر تاہوں کہ وہ ہمیشہ زندگی میں سچ بولاکریں کیونکہ ان کی ذمہ داری بچوں کی تربیت ہے اگر وہ سچ نہیں بولیں گے تو اس ملک کو ایک بہترین مستقبل نہیں مل سکے گا۔ میر ی خواہش ہے کہ اساتذہ کی تنخواہیں اتنی بڑھا دیں کہ ہر کوئی معلم کے شعبے کو اولین ترجیح دے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے عالمی یومِ اساتذہ کے دن کی منا سبت سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے وزیرِ اعلی ہاؤ س پشاور منعقدہ ایک پرُ وقار تقریب سے بحثیتِ مہمانِ خصوصی کر تے ہوئے کیا۔ عمران خان کا کہناتھا کہ ماضی میں ٹیلنٹ سرکاری سکولوں سے نکلتا تھا لیکن آج اس ملک میں سرکاری سکولوں کا معیارِ تعلیم گرادیاگیا ہے کیونکہ سرکاری سکولوں میں کسی امیر کا بچہ نہیں پڑھتا صرف پیسے والے ہی آج بہتر ین تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن خیبر پختونخوا میں بر سرِاقتدار آتے ہی تحریکِ انصاف نے شعبہ تعلیم پر ایمر جنسی لگائی اور صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ تعلیم میں سزا و جزا کا عمل شروع کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت باالخصوص محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو خراجِ تحسین پیش کر تا ہوں اور اچھی کا رکردگی پر اساتذہ کو کیش ایوارڈ سے نوازنے پر دلی خوشی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے گذشتہ ساٹھ سالوں میں شعبہ تعلیم پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی جن لوگوں کو ہم کافر کہتے ہیں ان کے ملک میں سب سے بہتر تعلیم کا نظام ہے اور وہاں تمام قابل لوگ سرکاری سکولوں سے نکلتے ہیں اور جو بچہ سرکاری سکول میں فیل ہو جائے تو پھر وہ پرائیویٹ سکول میں جاتا ہے لیکن جس ملک میں میاں نواز شریف حکمران ہو تو وہاں سرکاری سکولوں اور شعبہ تعلیم کے نام پر عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا جاتا ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت کو مبارکباد پیش کر تا ہوں کہ انہوں نے شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے اور میرے لئے یہ بات باعثِ فخر ہے کہ تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کے دور میں 35000 بچے پرائیویٹ سکولوں کو چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں آگئے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جس نظام میں میرٹ اور احتساب نام کی کوئی چیز نہ ہو تو میں اس کرپٹ نظام کے خلاف کھڑا ہوں اور تحریکِ انصاف کرپشن کے خلاف جنگ کر رہی ہے اور ہم عنقریب یہ جنگ جیتنے والے ہیں۔ وہ ممالک کبھی تر قی کی منازل طے نہیں کر سکتے جودو بنیادی باتوں یعنی انسانی وسائل پر خرچ اور اداروں کو مضبوط کرنے پر عمل نہیں کر تے ۔ تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا میں انسانوں پر وسائل خرچ کر رہی ہے اور اداروں کو اصلاحاتی عمل کے ذریعے مضبوط کیا ہے۔ چیئر مین تحریکِ انصاف نے اس موقع پر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے صوبہ بھر میں بہترین نتائج دینے والے سرکاری سکولوں کے اساتذہ و پرنسپلز کو نقد انعامات دیئے ۔ تقریب میں صوبائی وزراء ، اراکینِ اسمبلی سمیت اساتذہ اور والدین کی بھاری تعداد مو جو دتھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…