بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اپنا ویژن سامنے لے آئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان میں سب سے زیادہ اہمیت اساتذہ کو دی جائے گی کیونکہ ہم اس بات پر یقین کر تے ہیں کہ قومیں ہمیشہ تعلیم سے بنتی ہیں میٹرو سے نہیں ۔ اساتذہ کو تلقین کر تاہوں کہ وہ ہمیشہ زندگی میں سچ بولاکریں کیونکہ ان کی ذمہ داری بچوں کی تربیت ہے اگر وہ سچ نہیں بولیں گے تو اس ملک کو ایک بہترین مستقبل نہیں مل سکے گا۔ میر ی خواہش ہے کہ اساتذہ کی تنخواہیں اتنی بڑھا دیں کہ ہر کوئی معلم کے شعبے کو اولین ترجیح دے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے عالمی یومِ اساتذہ کے دن کی منا سبت سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے وزیرِ اعلی ہاؤ س پشاور منعقدہ ایک پرُ وقار تقریب سے بحثیتِ مہمانِ خصوصی کر تے ہوئے کیا۔ عمران خان کا کہناتھا کہ ماضی میں ٹیلنٹ سرکاری سکولوں سے نکلتا تھا لیکن آج اس ملک میں سرکاری سکولوں کا معیارِ تعلیم گرادیاگیا ہے کیونکہ سرکاری سکولوں میں کسی امیر کا بچہ نہیں پڑھتا صرف پیسے والے ہی آج بہتر ین تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن خیبر پختونخوا میں بر سرِاقتدار آتے ہی تحریکِ انصاف نے شعبہ تعلیم پر ایمر جنسی لگائی اور صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ تعلیم میں سزا و جزا کا عمل شروع کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت باالخصوص محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو خراجِ تحسین پیش کر تا ہوں اور اچھی کا رکردگی پر اساتذہ کو کیش ایوارڈ سے نوازنے پر دلی خوشی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے گذشتہ ساٹھ سالوں میں شعبہ تعلیم پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی جن لوگوں کو ہم کافر کہتے ہیں ان کے ملک میں سب سے بہتر تعلیم کا نظام ہے اور وہاں تمام قابل لوگ سرکاری سکولوں سے نکلتے ہیں اور جو بچہ سرکاری سکول میں فیل ہو جائے تو پھر وہ پرائیویٹ سکول میں جاتا ہے لیکن جس ملک میں میاں نواز شریف حکمران ہو تو وہاں سرکاری سکولوں اور شعبہ تعلیم کے نام پر عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا جاتا ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت کو مبارکباد پیش کر تا ہوں کہ انہوں نے شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے اور میرے لئے یہ بات باعثِ فخر ہے کہ تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کے دور میں 35000 بچے پرائیویٹ سکولوں کو چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں آگئے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جس نظام میں میرٹ اور احتساب نام کی کوئی چیز نہ ہو تو میں اس کرپٹ نظام کے خلاف کھڑا ہوں اور تحریکِ انصاف کرپشن کے خلاف جنگ کر رہی ہے اور ہم عنقریب یہ جنگ جیتنے والے ہیں۔ وہ ممالک کبھی تر قی کی منازل طے نہیں کر سکتے جودو بنیادی باتوں یعنی انسانی وسائل پر خرچ اور اداروں کو مضبوط کرنے پر عمل نہیں کر تے ۔ تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا میں انسانوں پر وسائل خرچ کر رہی ہے اور اداروں کو اصلاحاتی عمل کے ذریعے مضبوط کیا ہے۔ چیئر مین تحریکِ انصاف نے اس موقع پر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے صوبہ بھر میں بہترین نتائج دینے والے سرکاری سکولوں کے اساتذہ و پرنسپلز کو نقد انعامات دیئے ۔ تقریب میں صوبائی وزراء ، اراکینِ اسمبلی سمیت اساتذہ اور والدین کی بھاری تعداد مو جو دتھی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…