پشاور(این این آئی)سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی رہنماء پر کر پشن کا الزام ہے تو وہ خود کو احتساب کے لیے پیش کرے۔تبدئلی کے نظریہ کے تحت پندرہ ماہ قید میں گرزے ،،آج جیت نظریہ تبدئلی کی ہوئی ہیں ۔کر پشن کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو پولیس سروسز ہسپتال سے رہا کر دیا گیا ۔کارکنوں کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا اور ڈول کی تھا پ کر رقص کرتے رہے ۔ضیاء اللہ آفریدی کو شہر کے مختلف راستوں سے گزار کار انکی رہائش گاہ پر لایا گیا جہاں میڈیا سے باچیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا آزاد عدلیہ کی بدولت آج رہائی نصب ہوئی اسی فیصد کامیابی حاصل کر لی ہیں جیل میں پندرہ مہینے ایک نظریہ کے تحت گزرے اور آج نظریہ تبدئلی جیت گئی ہیں تحریک انصاف کا مشن کر پشن کا خاتمہ اور عوام کو انصاف دلانا ہے ہیں مجھے فخر ہیں کہ احتساب کا عمل مجھ سے شروع کیا گیا ۔عمران خان سمیت تما م قائد ئن جن پر بھی الزامات ہے وہ خود کو احتساب کے لیے پیش کرے ،میر کیس عدالت میں ہے حقیت جلد سب کے سامنے آجائیگی کر پشن میں کون کون ملوث ہے اگر ہماری جماعت کے اندر بھی کر پشن ہے تو کارکنوں کے ساتھ میں سب کا احتساب کرونگا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے انقلابی اقدامات میں ایک اور قدم اُٹھاتے ہوئے شعبہ تعلیم میں سکولوں کے اندر بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ میں گیارہ کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی ہے۔ یہ رقم تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے 240سکولوں کے1920 اساتذہ میں بدھ کے روزتقسیم کی جس کے لئے اساتذہ کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک پرُ وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان ، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان سمیت صوبائی وزراء وزیراعلیٰ کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے علاوہ مختلف محکموں کے سیکر ٹریز،ماہرین تعلیم،صوبے کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اساتذہ کرام کو فی کس کے حساب سے پچاس ہزار جبکہ ہیڈ ماسٹر اور پرنسپلز کو ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گذشتہ سال اس مد میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے تقسیم کئے تھے جبکہ اس سال یہ رقم دگنی کر دی گئی ہے۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کی بنیاد تعلیم ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت اس شعبے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے اور اچھی کار کردگی کے حامل اساتذہ کو نقد انعام دینے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت شعبہ تعلیم کو خاص اہمیت دے رہی ہے اور اس کی تر قی کیلئے عملی اقداما ت اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے میرٹ کے تحت چالیس ہزار اساتذہ بھرتی کئے ہیں اور اس سلسلے میں خالص اہلیت کو مد نظر رکھا گیاہے اور رشتہ داروں اور عزیز وں کوبھرتی کرنے کی روایات موجودہ حکومت نے ختم کردی ہیں جبکہ اقرابا پروری سے بالا تر ہوتے ہوئے میرٹ کے مطابق ہزاروں مزیدقابل اور محنتی اساتذہ مزید بھر تی کئے جارہے ہیں۔ محمد عاطف خان کا کہنا تھا کہ طلباء کیلئے باقی لوازمات کے علاوہ اصل کردار ٹیچر کا ہوتا ہے اور قوم کاقیمتی اثاثہ بچے ہوتے ہیں جو اساتذہ کے سپرد کئے جاتے ہیں اس طرح قوم کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے اسی لئے صوبائی حکومت اساتذہ کرام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ آفزائی کی جارہی ہے جبکہ اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلا ف محکمانہ کاروائی ہورہی ہے اور حکومت کے اس اقدام سے محنتی اساتذہ ، والدین اور طلباء مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے اساتذہ کو ضروری تر بیت فراہم کی جائے گے جس کے لئے برٹش کونسل سے معاہدہ ہوا ہے اور اس سے اساتذہ کی درس تدریس کے سلسلے میں کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ایسا سسٹم نصب کیا گیا ہے جس سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی کام چوری چھپ نہیں سکتی اور خودکار نظام کے تحت انہیں نوٹسز جاری ہونگے۔ وزیرِ تعلیم نے تقریب میں شرکت کرنے پر پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان ، وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک اور دور دور سے سفرکرکے تقریب میں شرکت کرنے والے اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا۔
کرپشن کے الزامات،تحریک انصاف کے سابق اہم وزیر کوخوشی کی بڑی خبر مل گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری
-
جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی



















































