جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’خدارایہ کام کر لیں ‘‘ پیپلز پارٹی نے کپتان سے بڑی اپیل کر دی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے ،تحریک انصاف کی عدم شرکت سے سرحد پار کوئی اچھا پیغام ہیں جائیگا،میری عمران خان سے اپیل ہے وہ بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اجلاس میں شرکت کریں، یہ کوئی نوازشریف کا نہیں کشمیر کا مسئلہ ہے ،ملکی اتحاد سے ہی ہم مسئلہ کشمیر کو پوری قوت کیساتھ دنیا کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ سمجھ سے بالا تر ہے ، یہ اجلاس وزیراعظم نے نہیں بلکہ اپوزیشن کے کہنے پر طلب کیا گیا اور اس میں اپوزیشن کو بھرپور انداز میں شرکت کرنی چاہیے کیو نکہ مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی یا تحریک انصاف کا ذاتی مسئلہ نہیں، یہ نوازشریف کا نہیں بلکہ کشمیر کا مسئلہ ہے اور اس مسئلے پر حکومت اور اپوزیشن کو متحد ہونا چاہیے تاکہ سرحد پر ایک اچھا پیغام جائے ، انہوں نے کہاکہ میں عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ بائیکاٹ کی بجائے مشترکہ اجلاس میں آئیں کیونکہ ملکی اتحاد سے ہی ہم کشمیر مسئلے کو طاقتور طور پر پیش کر سکتے ہیں اور ہمیں کشمیر کے معاملے پر دنیا کو یکجہتی کا پیغام دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ کل وزیر اعلیٰ پرویز خٹک وزیراعظم کے گھر گئے توآج پارلیمنٹ بھی آنا تھا جبکہ شاہ محمود قریشی اے پی سی میں گئے اور انہوں نے مسئلہ کشمیر اور قومی سلامتی کے حوالے سے اپنی پارٹی کی طرف سے اچھا موقف پیش کیا مگر مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کے نہ آنے سے بارڈر پار کوئی اچھا پیغام نہیں جائے گا، عمران خان اور تحریک انصاف کے اراکین کو اجلاس میں آکر بھی اپنا موقف دینا چاہیے اور سرحد بھی پیغام دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے اپیل ہے وہ بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے کر اجلاس میں شرکت کریں،یہ کوئی نوازشریف کا نہیں کشمیر کا مسئلہ ہے ،ملکی اتحاد سے ہی ہم مسئلہ کشمیر کو پوری قوت کیساتھ دنیا کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر خان صاحب سے کہنا چاہتا ہوں کہ عمران خان نے اگر غلطی سے بائیکاٹ کیا ہے تو واپس آ جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہاکہ عمران کا اپنا فیصلہ ہے اور تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے میں کون ہوتا ہوں ان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر نے والا مگر عمران خان کی اجلاس میں عدم شرکت سوالیہ نشان ضرور ہے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر مضبوط طریقے سے کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…