لاہور (نیوزڈیسک ) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کا صاحبزادہ پر اسرارطورپر ہلاک ، ہسپتال لایا گیاتو ڈاکٹروں نے ہسپتال آنے سے4سے 5گھنٹے پہلے ہی موت ہونے کی تصدیق کر دی ،پو لیس کے مطابق اصل حقائق پو سٹمارٹم کے بعد ہی منظرعام پرآئیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے 40سالہ بیٹے علی فاروق کے کمرے کا دروازہ چند گھنٹوں سے لاک تھا ،دروازے پر دستک دی گئی لیکن جب دستک کے باوجود بھی دروازہ نہ کھلا تو دروازہ توڑ دیا گیا، علی فاروق اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے، جس کے بعد انہیں سروسز ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کردی کہ علی فاروق کی موت تو 4سے 5گھنٹے قبل ہی واقع ہو چکی ہے۔ جس کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی اور اہل خانہ اسے لے کر اسلام آبادروانہ ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پو لیس کا کہنا ہے کہ علی فاروق کے جسم پر کسی قسم کے نشان نہیں ہیں ، بظاہر یہ واقعہ خودکشی لگتا ہے لیکن اصل حقائق پو سٹمارٹم کے بعد ہی منظرعام پرآئیں گے کہ موت کس وجہ سے ہوئی ۔