منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کاخدشہ،اہم ترین بڑے ڈیم کی جلد تعمیرکافیصلہ کرلیاگیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے دیامر بھاشا ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے اقدامات کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ منگل کو خالدہ منصور نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت دیامر بھاشا ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے اقدامات کرے۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔ سپیکر نے ایوان کی رائے حاصل کی جس کے بعد ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔اجلاس کے دور ان پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سی پیک کے سیکیورٹی اخراجات کیلئے بجلی کے صارفین پر بوجھ ڈالنے کے حکومتی اقدام سے متعلق توجہ مبذول نوٹس پر حکومت کی توجہ مبذول کرائی۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ سی پیک کے تحت لگنے والے آئی پی پیز کے سیکیورٹی اخراجات کے لئے بجلی کے صارفین سے پراجیکٹ کی مدت تک رقم وصول کی جائے گی۔ نفیسہ شاہ کے سوال پر وزیر مملکت نے بتایا کہ نیپرا اس رقم کا تعین کرتا ہے جو صارفین سے وصول کی جاتی ہے۔ سید نوید قمر کے سوال پر وزیر مملکت نے بتایا کہ نیلم جہلم سرچارج ہمارے دور میں نہیں لگا جب بھی کوئی منصوبہ شروع ہوتا ہے تو اس کی لاگت صارفین سے وصول کی جاتی ہے۔ آئندہ سال نیلم جہلم کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد بلوں میں اس کی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور عذرا فضل کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی کے ایک فیصد اخراجات بلٹ ان ہوتے ہیں۔ ہر سال ان میں تین فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ اضافی سیکیورٹی کے لئے اگر کوئی اخراجات ہوں گے تو وہ حکومت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی نیا کام نہیں کیا، یہ طریقہ کار ہمیشہ سے جاری ہے۔رکن قومی اسمبلی پروین مسعود بھٹی نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے ملک میں سافٹ ویئر پارکس کے قیام کا منصوبہ اور جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبے خوش آئند ہیں، ملک میں آئی ٹی کے نئے ادارے بن رہے ہیں اس سے بیروزگاری میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ بہاولپور میں بھی سافٹ ویئر پارک بنایا جائے۔اجلاس کے دور ان وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ چکدرہ گرڈ سٹیشن پر کام جلد شروع ہوگا اور یہ منصوبہ دس ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ نکتہ اعتراض پر شیر اکبر خان نے کہا کہ جن علاقوں سے واپڈا کو ریونیو مل رہا ہے ان کی ٹرانسمیشن لائنوں کو ترجیح دی جائے۔ ہمارے علاقے میں فنڈز فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ چکدرہ گرڈ سٹیشن کے لئے 54 کروڑ ہمارے پاس موجود تھے ہم نے صوبائی حکومت کو یہ فنڈز فراہم کردیئے تھے۔ اس گرڈ سٹیشن پر کام جلد شروع ہوگا اور بروقت مکمل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ 8 سے 10 ماہ میں اس گرڈ سٹیشن کا کام مکمل کرلیا جائے گا جس سے اوور لوڈ ٹرانسمیشن لائنوں پر لوڈ کم کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…