جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم ہسپتال میں 21پراسرار لاشوں کا انکشاف ۔۔۔!

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)میوہسپتال کے مردہ خانہ میں21لاوارث لاشوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لاشیں گزشتہ کئی روز سے میوہسپتال کے مردہ خانہ میں پڑی ہیں پولیس کو ان لاشوں کے ورثاء کی تلاش ہے۔ لیکن اب تک مرنے والے ان انسانو ں کا دعویدار سامنے نہیںآیا۔ میوہسپتال کے مردہ خانے کے ذرائع کے مطابق ان 21لاشوں میں سے دو لاشوں میں کیڑے پڑگئے ہیں جس کی وج ہسے پورے مردہ خانہ میں سخت تعفن پھیل گیا ہے۔ ان لاشوں کی تھانہ بھاٹی گیٹ اور تھانہ لوہاری پولیس نے بطور امانتاً رکھا تھا۔
دوسری جانب ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ ساہیوال ملتان روڈ پر چک 9-132ایل کے قریب ہوا یہاں ایک خراب کھڑے ٹرالر میں ایک ٹرک جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور ریاض ہلاک اور کنڈیکٹر شدید زخمی ہوگیا۔جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیاہے۔ دوسرا حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 9-108ایل کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار ٹرالر نے نامعلوم بوڑھے ملنگ کو روند ڈالا جو کہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو پولیس ڈیرہ رحیم نے پوسٹمارٹم کے بعد لاوارث قرار دیکر دفن کرادی ہے ۔نور شاہ کچا روڈ ہڑپہ میوزیم روڈ پر چک 7-104آر کے قریب چار موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر کے نتیجہ میں سات افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں چار زخمیوں شوکت، محمد طاہرچھبیس سالہ 4-71آر ، سکینہ پچیس سالہ اٹھارہ ٹکڑا ہڑپہ اور وسیم یوسف 9-135ایل کی حالت تشویش ناک ہے۔تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ۔ پولیس ڈیرہ رحیم اور پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…